828

چھپکلی مارنے کے بعد غسل واجب ہے؟

تحریر شئیر کریں

چپکلی مارنے کے بعد نہانا واجب ہے؟جانیے قلم کتاب پر

چھپکلی ایک ضرر پہنچانے والا حشرات الارض ہے۔اس لیے اس کا مارنا ثواب کا باعث ہے۔

نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم نے۔فرمایا چھپکلی اور سانپ نماز میں بھی دیکھو تو مار دو۔۔مزید فرمایا سانپ کو مارنے کا ثواب سات گنا اور چھپکلی کو مارنے کا ایک گنا ہے۔

امام نافع، فاکہ بن مغیرہ کی لونڈی سائبہ سے بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئی اور ان کے گھر میں ایک نیزہ دیکھ کر پوچھا: اے ام المؤمنین! اس نیزے کو کیا کرتی ہو؟ انہوں نے کہا: ہم اس سے چھپکلیاں مارتی ہیں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب ابراہیم علیہ السلام کو آگ میں ڈالا گیا تو ہر جانور نے آگ بجھانے (‏‏‏‏کے لیے کوشش) کی، سوائے اس چھپکلی کے، کہ یہ (‏‏‏‏آگ کو بھڑکانے کے لیے) پھونک مارتی تھی۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مارنے کا حکم دیا۔

سلسله احاديث صحيحه –
1581/3885

سیدہ عائشہ کی طرح ایک ڈنڈا سنھال رکھیں اور چھپکلی سے ڈرنے کی بجائے انھیں ختم کرنا سیکھیں۔

رہی بات چھپکلی کو مارنے کے بعد غسل کی تو شریعت میں ایسا کوئی حکم موجود نہیں ہے۔یہ من گھڑت باتیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں