563

گھٹی کی رسم

تحریر شئیر کریں

گھٹی کی رسم اورڈاکٹرز کے رویے

گھٹی کی رسم صدیوں پرانی یے جو اسلام میں بھی بدستور موجود ہے۔نبی کریمﷺ کے پاس بچے لاۓ جاتے تھے جن کو آپ ﷺ کھجور منہ میں چبا کر چٹاتے تھے۔اس رسم کو ہمارے ہاں گھٹی کی رسم جبکہ عربی میں “تحنیک”کہتے ہیں۔تحنیک کا مطلب بچے کو کوئی چیز چبا کر اس کے منہ میں ڈالنا۔تحنیک حنک سے بنا ہے۔حنک تالو کو کہتے ہیں۔گھٹی میں بھی کھجور کو چبا کر یا شہد کو تالو سے لگایا جاتا ہے۔

گھٹی کی اہم رسم

گھٹی کی رسم ہمارے معاشرے کی ایک اہم روایت بن چکی ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ آج کل۔ڈاکٹر حضرات اس سے منع کرتے ہیں۔گھٹی کی رسم کا منع کیا جانے خلاف شرح ہے یا نہیں۔اس کا بہتر جواب تو کوئی عالم دین ہی دے سکتا ہے۔جہاں تک ڈاکٹرز کی بات ہے ان کے مطابق اگرچہ شہد شفا بخش ہے مگر بچے کا معدہ۔کمزور ہونے کی وجہ سے اکثر ہضم نہیں کر پاتا اور بچہ وومٹ کرنے لگتا ہے۔اکثر ایسا ہو رہا ہے کہ گھٹی کی رسم کے بعد بچے کا معدہ واش کرنا پڑتا ہے۔ایسے میں اس رسم کو جو کہ سنت بھی ہے کیسے ادا کیا جاۓ؟
ڈاکٹرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ بعض اوقات گھٹی دینے والے کے ہاتھ صاف نہیں ہوتے جس کی وجہ بچے کو پیٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اپنے بچوں پہ توجہ دیجیے

کیا ڈاکٹرز اس رسم کے خلاف ہیں؟

ڈاکٹرزاس رسم کے خلاف نہیں بلکہ طریقے کے خلاف ہیں۔ڈاکٹر ز کے مطابق ماں کے دودھ کے ابتدائی قطرے بہترین ہوتے ہیں۔وہی بطور گھٹی کے دیے جائیں کوئی اور چیز نہیں۔دوسرا شہد بھی ہمارے ہاں خالص دستیاب نہیں۔یہ بھی پرابلم کا باعث ہے۔

نبی کریم ﷺ حضرت عائشہ کی روایت کے مطابق کھجور سے گھٹی دیا کرتے تھے۔

کھجور سے گھٹی دینا برکت کا باعث

کھجور سے گھٹی دینا اس لیے بھی باعث برکت ہے کہ کھجور کو نبی کریمﷺ نے مومن کے ساتھ تشبہیہ دی ہے۔گویا بچے کو کھجور سے گھٹی دینا اس کے صاحب ایمان ہونے کی نیت سے بھی ہے۔اور اگر گھٹی دینے والا بھی نیک اور صالح ہوتو اس کے اثرات بھی بچے کی شخصیت پر مرتب ہوتے ہیں۔نبی کریم ﷺ نے جن بچوں کو گھٹی دی ان میں سے ایک عبداللہ بن زبیر بھی تھے جن کے فضائل و کمال سیرت کی کتابوں میں درج ہیں۔

گھٹی دیں مگر

شہد کی بجاۓ اگر کھجور کا ٹکڑا کو ئی صاحب ایمان جو کہ برش وغیرہ بھی کرتا ہو،ہاتھ بھی صاف ہوں چٹا دے تو کوئی مضاعقہ نہیں ۔دوسرا ماں کا دودھ کسی بھی صورت نقصان دہ نہیں بلکہ فائدے ہی فائدے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں