امید کس سے لگائیں
امید صرف اللہ سے لگائیں
ہم سب مائیں اپنے شریک حیات سے ریوارڈ چاہتی ہیں. واقعی میں یہ عورت کا حق ہے کہ اس کا شوہر اس کو سراہے، پیار کرے،محبت دے، تحفظ دے اپنی بیوی کو protection دے اپنے ہاتھ سے ،اپنے الفاظ سے،اپنی زبان سےاپنی سوچ سے یہ بات درست ہے*. کیا ہمیں اس بات کا یقین ہے کہ یہ سب ہمیں مل جاۓ گا اگر نہیں ملے گا تو کیا میں ایک اچھی ماں نہیں بن سکتی. جب اللہ جو ہے نا کہ توکل ہر لحاظ سے رکھنا صرف اللہ پر کرنا ہے امید صرف اللہ سے لگانی ہے
ہم لوگ جس سے امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ بھی انسان ہے وہ بھی گوشت کا ایک لوتھڑا ہے اس کے اندر بھی ایک دل ڈھرکتا ہے اس نے بھی سیکھا ہے اس کی زندگی کے حالات بھی کچھ ایسے ہی ہیں. وہ کبھی میری لگائی ہوئی امیدوں کو پورا کرے گا اور کبھی نہیں. میں اپنے شوہر کی چاہت،خواہش اور امیدوں پر کبھی پورا اتروں گی اور کبھی نہیں کبھی انجانے میں اور کبھی جان بوجھ کر ۔ تو کیا میں ایک بری شریک حیات ہوں یا میرا ہمسفر برا ہے؟
کسی سےاتنی امید لگا دینا اور پھر امید لگاتے لگاتے اتنی لگا دے دینا کہ اس میں اپنی زندگی کے بہترین سال گنوا دوں ۔ اس میں اُس شخص سے زیادہ میرا قصور ہے. یہ بات ٹھیک ہے کہ ہم کسی سے امیدیں لگا لیتے ہیں ہم انسان ہیں غلطیاں ہو جاتی ہیں لیکن اللہ کو بولیں یارب میرا دل یہاں اٹک گیا پلیز اس کو سیدھے راستے پر لگا دیں.
ہمیں خود سوچنا چاہیۓ کہ ہم کسی بندے سے کتنی ہی امیدیں لگائیں گے اور پھر وہ ہماری کن کن امیدوں پر پورا اترے گا.*
ہم جس سے expect کر رہے ہوتے ہیں وہ بھی انسان ہے اسکا بھی نفس ہے ہم نے بھی قبر میں جانا ہے اس نے بھی دل بدلنا تو اللہ نے ہے ہمیں تو کرنے والے کام کرنے چاہیۓ تو پھر کرتے چلے جاؤ.
Move On
ہمارے نبی
ؐ نے ہمیشہ یہ بولا تھا کہ
چلتے جاو
امید کس سے لگائیں