420

بچوں کی تربیت کیسے کریں؟

تحریر شئیر کریں

بچوں کی تربیت کیسے کریں ؟جانیے قلم کتاب پر

تعلیم و تربیت کے مرتبے کا اندازہ اس سے بحسن خوبی ہوجاتا ہے کہ اللہ رب العزت نے نزول قرآن کی ابتداء ان آیات سے فرمائی جو علم و قلم کی اہمیت کو اچھی طرح واضح کرتی ہیں۔ پھر اللہ رب العزت نے اپنا سب سے پہلا تعارف لفظ رب (اقراء باسم ربِّک اللذی خلق) سے کروایا یعنی پڑھ اپنے رب (تربیت کرنے والے) کے نام سے جس نے پیدا کیا” معلوم ہوا کہ رب ( تربیت کرنے والا)چاہتا ہے کہ پڑھا جائے، مربی تعلیم سے بہرہ ور کرنا چاہتا ہے، علم کے زیور سے آراستہ کرنا چاہتا ہے۔جب تربیت کرنے والا یہ چاہتا ہے تو یقینا تعلیم تربیت کے لئے ضروری ہوگی۔


تعلیم و تربیت کی ابتداء عموما بچپن سے ہوتی ہے۔بچے کی سماعت سے ٹکرانے والے ابتدائی الفاظ اس کی راہنمائی کا آغاز ہوتے ہیں۔کوشش کریں کہ الفاظ کا چناؤ بچے کے ذہن کی مناسبت سے ہو، جس انداز میں بچہ بات کو سمجھ سکتا ہو وہی انداز اپنائیں۔
عموما بچوں کو تین ساڑھے تین سال کی عمر میں سکول بھیج دیا جاتا ہے۔ کیوں؟؟؟
بچہ توجہ چاہتا ہے اور ماں دے نہیں سکتی۔

یہ۔بھی پڑھیں

بچوں کو فیصلہ سازی کیسے سکھائی جاۓ؟


دیکھیں اگر آپ چھ سات بچوں کی ماں بھی ہیں۔ آپ اپنے بچے کو توجہ نہیں دے سکتیں تو سکول میں ایک ٹیچر تیس بچوں کو کیسے وہ توجہ دے سکے گی۔یقینا سکول میں آپ کے بچے کو آپ کی توجہ کا چھٹا حصہ بھی نہیں ملتا۔بہتر ہے آپ خود اسے توجہ دیں۔آپ مصروف ہیں بچہ کام نہیں کرنے دیتا تو بجائے اسے اپنے کاموں میں دخل اندازی سے روکنے کے بہتر طریقے سے راہنمائی کریں۔بچے سے چھوٹے چھوٹے کام لیں۔کوئی چیز پکڑانی ہے کہیں سے اٹھاکر لانی ہے یا کہیں رکھنی ہے بچے سے کہیں۔اگرچہ وہ پہلی دفعہ گرائے،

ضائع کردے، توڑ دے، اسے مت ڈانٹیں بلکہ اسے سمجھائیں یہ اس طرح پکڑنی ہے۔ایک آدھ دفعہ نقصان ہوگا لیکن بچے میں سلیقہ مندی آئے گی خود اعتمادی پیدا ہوگی۔ آپ کو کام کے دوران بچہ تنگ کرنے کی بجائے آپ کے کام میں مدد کرے گا۔
اکثر دیکھا جاتا ہے کہ والدین کام کے دوران اپنے بچوں کو قریب نہیں آنے دیتے نتیجتا بچوں کی دلچسپی ختم ہوجاتی ہے جس سے بچے بڑے ہوکر بھی والدین کا ہاتھ بٹانا عجیب سمجھتے ہیں۔اگر بچوں کو ابتداء ہر کام میں اپنے ساتھ رکھا جائے۔ بڑے ہونے کے ساتھ ساتھ وہ والدین کا احساس کرنا سیکھتے ہیں۔ان کے کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں۔والدین کا ہاتھ بٹانا معیوب نہیں، سعادت سمجھتے ہیں۔

ام عبداللہ بن عمر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں