دردر دل ایک ایسی تحریر جو صحیح معنوں میں بارہ ربیع الاول منا نا سکھائے گی
بنت احمد
یہ ،کوئ کہانی یا افسانہ نہیں،صرف اورصرف درد دل رکھنے والے تمام مکتبہ فکر کے لئے ایک درد بھرا پیغام ہے تمام مسلمانوں کے نام تمام عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام!
اسکو کسی بھی فرقے سے منسوب نہ کریں دل کی آنکھوں سے پڑھیں اور درد دل کو سمجھیں
اس وقت ھمارے بہن بھائی بچے جس بے بسی لاچاری کی تصویر بنے بے یارو مددگار کھلے آسمان تلے پڑے ہیں۔ کھانے کے لالے سر پر چھت نہیں جسم تار تار ہیں۔ اور ایک دو دن نیہں مہینے گزر گئے ہیں ۔اگر ان کی حالت زار کی تفصیل لکھوں تو
اصل بات کہیں دور چلی جائے گی ۔جو پیغام دینا ہے وہ پس پشت چلا جائے گا ۔
بات صرف اتنی ہے کہ جو پیسہ آپ جھنڈوں پر, لائٹس پر،آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر لنگر پر جلوس پر میلاد پر چراغاں پر خرچ کریں گے وہ اپنے ان مظلوم بہن بھائیوں پر خرچ کر دیں ھزاروں گز کپڑا جھنڈوں پر
خرچ کرنے کے بجائے مظلوموں کے کپڑے بنا دیں لاکھوں
من کیک پر خرچ کرنے کے بجائے راشن کا بندوست کر دیں،
کیا ان حالات میں جب ھمارے سامنے بے بسوں کے گھر بار لٹ گئے کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام پر جشن منانا زیب دیتا ہے ؟؟
ان سے تو گلہ ہی نہیں جو کرکٹ کے نام پر لاکھوں روپیے لٹا رہے ہیں ۔افسوس تو ان عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ہے جن کے نام پر کروڑوں روپے جشن منانے پر لٹائیں۔میرے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تو سادگی کا درس دیا ہے ،ان کے گھروں میں تو تین تین مہینے چو لھے نہیں جلے،کیا ان کے نام پر ان سب باتوں کی گنجائش ہے ؟؟
بحر حال بات کہیں اور نکل جائے گی سوچیں کل جب آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سوال کیا کہ میرے امتی بھوکے پیاسے تھے بے یارو مددگار تھے تم میرے نام پر جشن منا رہے تھے رزق کی ناقدری کر رھے تھے تماشے کر رہے تھے تو کیا جواب دیں گے۔
بہتر نہیں کہ اس سال ان غریبوں کی مدد کر دیں کہ ان کے دلوں سے نکلی دعائیں دونوں ۔جہان میں بیڑہ پارکروادے ،
اللہ کے واسطے اس کو دل کی آنکھوں سے پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں یہ صرف درد دل ہے تڑپ ہے بے چینی ہے اور کچھ نہیں:؛
انداز بیاں گرچہ میرا شوخ نہیں ہے،
شائد کے تیرے دل میں اتر جائے میری بات ،