337

عورت کا کردار

تحریر شئیر کریں

عورت کا کردار

تحریر عائشہ بی

عورت ماں ، بہن ، بیٹی اور بیوی کی شکل میں محترم ہیں ۔ بچے کی پہلی درسگاہ ماں ہوتی ہے۔ ایک تعلیم یافتہ اور پڑھی لکھی اور دیندار بھی ہوگی تو وہ اپنے بچوں کو بہترین تربیت اور نشوونما کر سکتی ہے۔ معاشرے میں پھیلی ہوئی برائیوں سے بچانے میں کامیاب ہونگے۔ بچوں کی شخصیت کو بنانے اور بگاڈ نے پر بھی عورت کا اہم کردار ہے۔ عورت گھر میں سب کیلئے رول ماڈل ہوتی ہے اور نسل پروان چڑھتی ہے۔ بہترین اخلاق و کردار کا مالک اس وقت ملتا ہے جب اس کو گھر میں اعلی معیار زندگی اور اچھا ماحول بھی ملتا ہے۔ صحیح، غلط،اچھا،برا ،اخلاق و آداب کے لئے دین و دنیا کی بہترین تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔ جہاں جہالت اور تعلیم بھی نہیں ہو وہاں گھر ، معاشرے اور خاندان میں بگاڈ پیدا ہوتا ہے اور اچھائی کی جگہ برائیاں جنم لیتی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ تعلیم ہی انسان کو شعور بیدار کرتی ہے ۔ لورڈ برنارڈ شاہ کا کہنا ہے کہ

   

آج ہمارے معاشرے میں مغربی تہذیب اور دنیا کی دوڈ میں دیوانہ بنا کر رکھا ہے۔ ایک دوسرے سے آگے بڑھ جانے کیلئے اپنا مقام بھول چکے ہے۔ ماشرے کی بےحیائ و عریانی کو اپنا کر وہ اپنا اصل مقام و مقصد کو فراموش کر بیٹھی ہے جو عورت کو اعلی مقام پر لے جاتا ہے۔ جو دنیا کے لئے مثالی اور آخرت میں جنت کی عورتوں کی سردار کی حیشیت رکھتی ہے۔ آج عورت دنیا کی دوڑ میں صرف اور صرف دوزخ کا ایندھن نظر آتی ہے۔ وہ اپنے لئے بھی اور اپنے گھر، خاندان، معاشرے کے لئے برائ پھیلانے کا موجب بنی پھرتی ہے

” تم مجھے بہترین ماں دو تو میں بہترین معاشرہ دوں گا ۔”

ایک عورت اچھی ماں، اچھی بیوی، اچھی بیٹی اور اچھی بہن کے کردار والی تمام اچھائی کو فروغ کرنے کے بجائے مغربی چال کو ڈھال بنا کر نہ صرف اپنے آپ کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنی نسلوں کو بھی تباہی کی طرف لے جاتی ہیں۔
ہماری اسلامی تعلیمات ہمیں عورت کی بہادری ،شجاعت ، شرم و حیا ، اخلاق کی اعلی اوصاف سے بھری ہوئی ہے۔ عورت کی گود میں تو بڑے بڑے دانشور ، عالم دین ، مفکر اسلام ، سائنس دان ، ڈاکٹر ، سیاست دان، انجنیر، استاد، اخلاق و اوصاف والے لوگ پرورش پائی ہیں ۔ جو معاشرے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ” ماں کے قدموں تلے جنت ہے۔ ” جنت کی عورتوں کے سردار بھی عورت ہے۔ عورت کا کردار باپ ،بھائی، شوہر، بیٹے کے روپ میں عورت فخر محسوس کرتے ہے۔ مثالی عورت اپنے کردار اور اخلاق سے دلوں کو فتح کرتی ہے۔ عورت معاشرے میں امن و سکون کی بہترین فضا پیدا کرتی ہے۔ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ تمام عورتوں کو قرآن و سنت رسول صہ کے فرمان کے مطابق بہترین طریقے سے زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین یا رب العالمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں