251

نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم تک سلام بھجوانے کا طریقہ

تحریر شئیر کریں

کیا کسی کے ذریعے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تک سلام بھجوانا جائز ہے؟!
علامہ البانی رحمہ اللہ کا بہترین جواب

سلف کے یہاں یہ طریقہ معروف نہیں تھا یہ طریقہ بعد میں اہل بدعت نے اختیار کیا ہے…
علامہ البانی رحمہ اللہ اپنا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ میں مدینہ طیبہ جا رہا تھا کہ راستے میں ایک چیک پوائنٹ پر کھڑا ہوا، لوگوں نے مجھے پہچان لیا، مجھ سے پوچھا : کہاں جا رہے ہیں؟ میں نے کہا: مدینہ نبویہ، کہا : ٹھیک ہے، کیا آپ ہماری طرف سے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کو سلام پہنچا دیں گے؟
تو آپ نے کہا : ممکن ہے میں بھول جاؤں، یہ بھی ممکن ہے مجھ سے لا پرواہی ہو جائے، یہ بھی ممکن ہے میں مسجد نبوی تک نہ پہنچ سکوں، کیا اس سے بہتر طریقہ یہ نہیں ہے کہ آپ ایسے لوگوں کا واسطہ پکڑیں جو یقینی طور پر آپ کا سلام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا سکیں؟!
تو انہوں نے پوچھا کہ آخر وہ کس کا واسطہ ہے؟
تو آپ نے کہا کہ فرشتوں کا، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اللہ کی طرف سے کچھ فرشتے خاص ہیں کہ جب کوئی بھی بندہ مجھ پر درود و سلام پڑھتا ہے تو اسے وہ مجھ تک پہنچاتے ہیں۔
آپ کا یہ جواب سن کر وہ بہت خوش ہوئے اور آپ کو دعائیں دیں۔
نبی کریم صل اللہ علیہ وسلم تکب سلام بھجوانے کا طریقہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں