259

نماز کی موذٹیویشن

تحریر شئیر کریں

*نماز کی موٹیوشن……!!*
فجر کی موٹویشن ؛
’’فجر کی دو سنتیں دنیا اور اس کی ہر چیز سے بہتر ہیں ۔‘‘
*(سنن النسائی -1760)*

* ظہر کی موٹویشن ؛*
” جو شخص ظہر سے پہلے اور اس کے بعد چار چار رکعتوں کی پابندی کرے گا ، وہ آگ پر حرام کر دیا جائے گا ۔‘‘
*(سنن ابوداؤد #1269)*

* عصر کی موٹیوشن ؛*
“جس نے عصر کی نماز چھوڑ دی، اس کا نیک عمل ضائع ہو گیا”
*(صحیح البخاری #553)*

“جس کی نماز عصر چھوٹ گئی گویا اس کا گھر اور مال سب لٹ گیا۔”
*(صحیح البخاری #552)*

* مغرب کی موٹیوشن ؛*
’’میری امت اس وقت تک دین فطرت ( دین اسلام ) پر قائم رہے گی ، جب تک مغرب میں اتنی تاخیر نہ کرے کہ ستارے خوب نکل آئیں ۔‘‘
*(سنن ابنِ ماجہ #689)*

* عشاء کی موٹیوشن ؛*
“بے شک منافقوں پر فجر اور عشاء سب سے بھاری نمازیں ہیں”
*(مسند احمد – 2455)*

*🔗پانچ وقت کا پکا نمازی بننے کی موٹیوشن ؛*
”جس نے اللّٰه کی رضا کے لیے چالیس دن تک تکبیر اولٰی کے ساتھ باجماعت نماز پڑھی تو اس کے لیے دو قسم کی برات لکھی جائے گی: ایک آگ سے برات، دوسری نفاق سے برات“
*(جامع ترمذی #241)*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں