303

نوجوان نسل کے نام پیغام

تحریر شئیر کریں

نوجوان نسل کے نام پیغام


طاہرہ ملک


میں اپنی زندگی میں ایک شخص سے بہت متاثر ہوئ.اس شخص سے میرا رابطہ ایک آن لاین بی -ایڈ کےواٹس ایپ گروپ سے ہوا.رات گیارہ بجے میں اپنے آن لاین کویز کو حل کر کے اپنے واٹس ایپ گروپ پر آی ,ایک شخص اس گروپ میں مدد کی درخواست کر رہا تھا اور کسی نےاسے جواب نہ دیا . میں اس کی مدد کر کے سو گی. صبح میں نے اس کا شکریہ کا میسج دیکھا.میں نے اس سے دعا کی درخواست کی کیونکہ ایک دوسرے کے لیے دعا مانگنا اللہ کا پسندیدہ اور مقبولیت والا عمل ہے .اس شخص نے کہا کہ وہ میرے لیے ہر نماز کے بعد دعا کرے گا.اس کے ایک میسج نے مجھے چونکا دیا.

آپ اگر ناراض نہ ہوں تو آپ کو ایک مشورہ دے سکتا ہوں؟میری اجازت دینے کےبعد اس نے نہایت عزت اور احترام سے کہا ہم سب طالب علم ہیں اور ہم رات کو دیر تک جاگ رہے ہوتے ہیں .صبح تحجد کے لیےجلدی اٹھا نہیں جاتا توآپ رات کو چار رکعت نفل پڑھ کر اللہ سے پانچ منٹ دعا ضرور کی کریں.اللہ آپ کی ہر دعا سنے گاانشاءاللہ.اور اس نے تحجد کی فضیلت پر ایک لمبا میسج خود ٹایپ کر کے بھیجا. اس شخص نےمزید بتایا کہ وہ ہر رات سونےسے پہلے یہ عمل کر کے سوتا ہے,اور اس کے سارے بگڑے کام اللہ سنوار دیتا ہے .اس کا میسج پڑھ کر مجھے حیرانگی ہوی اور خوشی بھی بہت ہوی کہ آج کہ اس پرفتن دور میں یہ نوجوان شخص اللہ کہ اتنے قریب ہے.خوش نصیب ہے یہ شخص جس کو اللہ نے چن لیا

.میں نے اس سے مختصر تعارف پوچھا. اس نے بتایا کہ اس کا نام فواد ہے .اور اس کا تعلق لور دیر سے ہے .وہ آرگنیک کیمسٹری میں ماسٹر کررہا ہے.اور مزید بتایا کے اس نے پچھلے سمیسٹر میں 4/4cgpAلے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے .اور کرونا کے لاک ڈاؤن میں اس نے قرآن پاک کو مکمل تفسیر سے پڑھا اور سر ٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا.مجھے فواد پر رشک آیا.جو اللہ کے رستے پر چلتا ہے تو اللہ اسے دنیا اور آخرت دونوں میں کامیاب کرتا ہے.اس کی زندہ مثال فواد ہے.اور میں نے اپنا محاسبہ کیا. جب میں ماسٹر کے آخری سال میں تھی تو میں ایمان کے کس درجہ پر تھی.میں خاموش سی ہو گی

کیونکہ میرے پاس فقط پانچ وقت کی نماز اور رمضان کے روزوں کے علاوہ کچھ نہ تھا, اور شاید میں رمضان کے مہینے میں قرآن پاک کی تلاوت بھی مکمل نہیں کر پائ تھی. میرےزہن میں خیال آیا کہ اللہ پاک سجدوں کی توفیق کے لیے ہر کسی کو نہیں چنتا صرف خاص لوگوں پر اللہ کا کرم ہوتا ہے .وگرنہ واٹس ایپ ,فیس بک ,یوٹیوب پر تحجد کی فضیلت ,اللہ کا پسند یدہ بندہ بننےکے بارے میں کچھ نہ کچھ روز ہمارے سامنے آتا ہے لیکن ہمیں عمل کرنے کی توفیق نہیں ملتی.اور جسے ایک مرتبہ توفیق مل جاے وہ اس کی لذت اور سکون سے کبھی دامن چھڑا نہیں سکتا.کچھ لوگوں کو اللہ تعالی خود توفیق دیتے ہیں اورکچھ لوگوں کو اس رستے پر اپنی دنیاوی یا آخروی خواہشات کی تکمیل گھسیٹ کر لاتی ہے.کامیاب ہے

وہ شخص جو کسی بھی صورت میں تحجد تک پہنچ جاتا ہے .اور جب ایک مرتبہ سچے دل سے پہنچ جاتا ہے تو واپسی ناممکن ہے.میں اس رستے پر چند ماہ پہلے آئ اور اللہ پاک کی خصوصی رحمتیں مجھ پر نازل ہوئ.میں نے لکھنے کے بارے میں کبھی سوچا نہ تھا کیونکہ میرے پاس کچھ تھا ہی نہیں لکھنے کو اور آج اللہ کی توفیق سے میں لکھنے کی کوشش کر رہی ہوں .اور میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اپنے ایمان پر استقامت دے.اور ان چند لوگوں میں چن لے جن کا ذکر اس دنیا کے سب سے بڑے بادشاہ اور فرشتوں کے سامنے ہوتا ہے. بے شک حقیقی کامیابی یہی ہے کہ ہمارا زکر بادشاہوں کے بادشاہ کی محفل میں ہو .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں