525

پزا عصر حاضر کا مقبول ترین فوڈ

تحریر شئیر کریں

پزا عصر حاضر کا مقبول ترین فوڈ ہے۔دلچسپ بات یہ کہ ماضی میں پزا کی طرز پر روٹی بنائی جاتی تھی۔جس میں پیاز اور دیگر اشیاء روٹی پہ لگا ئی جاتی اسے چپٹی روٹی اور مسی روٹی بھی کہا جاتا تھا۔وقت گزرتا رہا۔ماڈرن فوڈ نے قدیم روایات کو پس پشت ڈال کر جدید انواع و اقسام کی اشیا ء سے لوگوں کو متعارف کروایا۔

پزا کی تاریخ

اٹلی کے شہر میں بیکریوں نے پہلی بار روٹی پر مختلف اشیاء لگا کر ڈش ایجاد کی جسے پزا کا نام دیا گیا۔یہ 1800 کی بات ہے۔

پزا کو تجربے کے طور پر غریب غرباء میں فروخت کیا گیا۔وہ لوگ جن کا باقاعدہ گھر بار نہیں ہوتا تھا۔وہ اس کے ٹکڑے چلتے پھرتے کھاتے تھے۔جسے پسند نہیں کیا جاتا تھا۔
1889 میں رافیل نامی ایک بیکر نے لال ٹماٹر کی چٹنی موزیلا اور سبز تلسی والا ایک پزاایجاد کیا۔جسے ملکہ مارگیٹا نے بہت پسند کیا۔اور پھر مارگریٹا نام سے پزا بنایا گیاجو آج بھی کافی مقبول ہے۔


ملکہ مارگریٹا کی منظوری کے بعد بھی پزا کو نیپلز میں ہی جانا جاتا تھا۔اس سے باہر کی دنیا میں مقبول نہیں ہوا تھا۔1800 کے آخر تک یہی حالات تھے۔1800 کے بعد اطالویوں نے ہجرت کرکے امریکہ جانا شروع کیا تو اپنے کھانے اور ترکیبیں بھی ساتھ لے کر آۓ۔

1905 میں مین ہنٹن میں امریکہ کا پہلا پزیریا کھولا گیا۔جو کہ ایک گلی میں قائم ہو اتھا۔اس پزا کی آج بھی امریکہ میں مانگ ہے اور اس میں وہی تنور لگا ہے جو 1905 میں لگایا گیا تھا۔1930 ء میں پزا کا کاروبار چل نکلا۔پزیریا کی مزید شاخیں مختلف علاقوں میں کھولی گئیں۔

پزا کب مقبول ہوا؟

دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکی فوج یورپ سے منتقل ہوۓ تو انھیں پزا کی یاد آئی جو وہ یورپ میں کھایا کرتے تھے۔اس۔مقصد کے لیے گیس سے چلنے والے پزا اوون ایجاد کیے۔جس سے پزا بنانے میں کافی سہولت ہوگی۔اور زیادہ سے زیادہ ہزا فروخت ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیے

رائل گولڈ دنیا کی مہنگی ترین بریانی


پزا ہٹ کی طرف سے پہلی شاخ 1958 میں کھولی گئ۔اسکے 1959 میں ڈومینو نے اپنی چین بنائی۔اور 1960 میں پاپاجان نے ۔ان تینوں برانچوں کو مقصد پزا کو ہر طبقہ عام کا مقبول کھانا بنانا تھا۔اور یہ اس میں کافی حد تک کامیاب بھی رہے۔آج پزا ہر طبقے میں کھایا اور پسند کیا جاتا ہے۔پزا عصر حاضر کا مقبول ترین فوڈ بن چکا ہے۔

جہاں تک پزا انڈسٹری کی بات ہے تو پوری دنیا میں 145 بلین ڈالر کی آمدنی پزا کے کاروبار سے ہو رہی ہے۔ صرف امریکہ میں 46 ملین ڈالر کماۓجاتے ہیں۔پزا عصر حاضر کا مقبول ترین فوڈ تو ہے ہی مقبول ترین بزنس کا درجہ بھی اختیار کر چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں