569

ڈی جی سکل ہنر کی دنیا کا بڑا نام

تحریر شئیر کریں

ڈجی سکل ہنر کی دنیا کا وہ نام ہے جس نے بے روزگاروں کو روزگار فراہم کیا ہے۔ڈجی سکل آپ کو ہنر مند بناتی ہے۔فنی مہارت سکھاتی ہے۔ڈگری یافتہ معاشرے میں جہاں کاغذ کی ڈگریاں لے کر سمجھا جاتا ہے اب وہ تیس مار خان بن گۓ ہیں۔جب یہی ڈگریاں لے کر وہ عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ یہ خالی خولی ڈگریاں کچھ بھی نہیں ہیں۔یہ چیز ان لاکھوں نوجوانوں کو مایوسی ڈپریشن اور بے روزگاری کی طرف دھکیل رہیں ہیں۔

ڈجی سکل digiskillکیا ہے؟

ڈی جی سکل گورممنٹ کا وہ ادارہ ہے جس نے آن لائن طلباء و طالبات کو مفت فنی کورسز وہ بھی آئی ٹی سے متعلق فراہم کیے۔اور دیکھتے ہی دیکھتے اس ویب سائیٹ نے لاکھوں لوگوں کو کمانے کے قابل بنا کر روزگار فراہم کیا ہے۔
ڈی جی سکل ویب سائیٹ کے لیے پاکستان نے اپنے اپنے شعبے کے ماہرین اکٹھے کیے اور ان کو ہائر کر کے ان سے پورے پورے کورسز کی ویڈیوز بنوا کر یو ٹیوب اور ڈی جی سکل پر اپ لوڈ کر دیں۔وہ بھی آسان اردو زبان میں ، جہاں سے کوئی بھی ویڈہو مفت میں سن سکتا ہے۔اگر ڈجی سکل ویب سائیٹ پہ انرول ہو کے کورس کریں گے تو ساتھ میں سرٹیفیکیٹ بھی دیا جاۓ گا۔یہ کورسز اور ان میں داخلے ہر تین ماہ بعد ہوتے ہیں۔

ڈی جی سکل سے کرواۓ جانے والے کورسز کی تفصیل

Freelancing.
E-Commerce Management.
Creative Writing.
Graphics Design.
QuickBooks.
WordPress.
AutoCAD.
Search Engine Optimization (SEO)

یہ بھی پڑھیے

خواتین کو آن لائن کمانے کے حوالے سے ٹریننگ کی ضرورت

ایپلک سمیرا آن لائن بزنس کا ایک جانا پہچانا نام

ڈی جی سکلdigiskills pakistan ہی کیوں؟

ڈی جی سکل digiskill pakistan coursesکے دو بڑے فائدے ہیں۔ایک تو ملک بھر سے بے روزگاری ختم ہوگی اور دوسرا ڈالرز کے آنے سے ملک کی معیشت بہتر ہوگی۔
ایک بہت بڑا فائدہ یہ بھی ہے کہ ڈی جی سکل آن لائن ارننگ سکھاتی ہے اس سے آپ کسی کی ماتحتی کے بغیر آزاد ماحول میں اپنی مرضی سے کام کر سکتے ہیں۔یعنی خود اپنے باس بن کر کام کر سکتے ہیں۔

ڈی جی سکل digiskills pakistan آپ کو بہترین معاوضہ کمانے کے قابل بناتی ہے۔اس سے نا صرف آپ اپنے اخراجات بآسانی نکال سکتے ہیں بلکہ اپنے گھر کو بھی مینج کر سکتے ہیں۔

ڈی جی سکل digiskills pakistanکو جوائن کر کے آپ لاکھوں نہیں کروڑوں کما سکتے ہیں۔اگر آپ ابھی طالب علم ہیں تب بھی اس ویب سائیٹ سے کورس جوائن کرکے خود کو باہنر بنا سکتے ہیں۔خصوصا خواتین جو گھروں میں رہ کر باعزت طریقے سے کمانا چاہتیں ہیں۔ان کے لیے یہ نادر موقع ہے۔ڈی جی سکل کو جوائن کریں خود کو باہنر بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں