392

🌹سیدناعمرِفاروقؓ کی حیات باسعادت

تحریر شئیر کریں

تحریر: حمادیہ صفدر

ابوبکرصدیقؓ،عمرِ فاروقؓ،عثمانِ غنیؓ،علی المرتضٰیؓ تاریخ کی ایسی شخصیات ہیں کہ جن کونبیﷺنےخودبھی اپنے اصحاب قراردیااوران کےکردارباسعادت کی وجہ سے ان کی چمکارکونجوم السماء قراردیتے ہوۓ فرمایا

“میرےرفقاء/صحابہ ستاروں کی مانندہیں “

     اَصْحَابِیْ کَاالنُّجُوْم

اورہاں یہ بات حقیقت ہےکہ جب کوئی انسان ان اُجیالےستاروں کی زندگیوں کامطالعہ کرتاہےتووہ اس بات کومان لیتاہےکہ واقعی انھوں نےایسی زندگیاں گزاریں جوقابلِ رشک ہیں ۔
اورانھی ستاروں میں ایک روشن ستارہ نبیءِرحمتﷺکےرفیقِ خاص سیدناعمرفاروقؓ بھی ہیں۔
کون عمر؟
جومیرےنبیﷺکی لسانِ اطہرسےنکلی ہوئی دعاکےنتیجےمیں مشرف باسلام ہوۓ۔
آپﷺنےدعافرئی :۔
اے اللہ اسلام کوابوجہل یاعمربن خطاب سے معززفرما۔
جن کےبارےمیں آپ ﷺنے فرمایا:۔

“اگرمیرےبعدکوئی نبی ہوتاتووہ عمربن خطاب ہوتے”

جن کےقبولِ اسلام کے بعدجن کی ہمت ، طاقت،قوت،عظمت،جلال اورہیبت سےاسلام کوتقویت ملی ۔
جن کی دخترمحترمہ آنحضرت ﷺکے بسترِ اطہر کی زینت بنی۔پھراسی وجہ سے آپؓ نے اپنی کنیت ابوحفص رکھی ۔
جن کاسلسلہءِ نسب آٹھویں پشت سےنبیﷺکےساتھ جاملتاہے۔
وہی عمرؓ جنھوں نے رب کی زمین پرعدل کیساتھ خلافت کی۔
وہ عمرؓ جنھوں نے علَمِ توحیدنصف دنیامیں لہرایا۔
جن کی شہادت کی گواہی نبیءرحمتﷺکامصلّٰی دیگا، جن شہادت کی گواہی آپ کی محترم مسجد،مسجدِ نبوی دیگی ۔کیونکہ آپؓ کادمِ اطہرآپﷺکی مسجدِ اطہرمیں آپﷺکے مصلّٰیءِ اطہرپرگرا۔
جن کی ذات کودیکھ کرشیطان بھی راہ بدل لیتاتھا۔

     دینِ اسلام کوقوت دی
     اوراعداؤں کوذلت دی 
     ایسے وزیرِ اعظم تھے 
     رسولِ خداکوہمت دی 
پیارےنبیﷺ کی دعا تھےوہ
    اور اللہ کی عطاتھے وہ 
    نام میں اتنی ہیبت ہے 
   بھاگے شیطاں سارے ہیں

حضرت عمربن خطاب ؓ ہجرتِ نبویﷺ سے چالیس برس قبل پیداہوۓ ۔آپؓ خلیفہءِ ثانی تھےجنھوں نے سیدناابوبکرصدیق ؓ کے بعدخلافت کی ۔جب سیدناابوبکرصدیق ؓنے خلافت کیلیےحضرت عمرؓ کانام لیاتوبہت سے لوگوں کو آپکی سخت طبیعت کااعتراض تھا۔لیکن سیدناابوبکرصدیقؓ فرمانے لگے کہ
جب ان پربارِ خلافت پڑاتووہ نرم ہو جائیں گے۔
پھروہی عمربن خطابؓ تھے جنھوں نے بیعتِ خلافت کے بعد خطبہ دیا۔
“اےاللہ میں بہت سخت ہوں مجھے نرم کردے۔میں کمزورہوں مجھےقوت دے۔عرب والے سرکش اونٹ ہیں جن کی مہارمیرے ہاتھ میں دی گئ ہےمیں انھیں راستہ پرچلاکرچھوڑوں گا”

کافروں کیلیے وہ برہنہ تلواربن گۓ
آپس میں وہ پھولوں کی بہار بن گۓ
کافربھی دیکھ کرحیران ہوگۓ
جنتوں میں ان کےلیے اعلان ہوگۓ

تقوٰی:۔
سیدناعمرفاروقؓ کاشمارعشرہ مبشربالجنة صحابہ میں سے ہوتاہےاور ان رفقاءمیں سے جن کے بارے میں قرآن کہتاہے:۔
اللہ ان سے راضی اور وہ اللہ سے راضی ہیں ۔لیکن پھربھی خوف کاعالم یہ تھا:۔
ایک مرتبہ راہ میں پڑاہواتنکااٹھالیااورفرمایا:۔
کاش میں بھی خس وخاشاک ہوتا! میں پیداہی نہ کیاگیاہوتا۔میری ماں مجھے نہ جنتی۔
خلافت کے متعلق اس قدر ڈرتے تھےکہ راتوں کوگلیوں میں گشت کیاکرتے تھے تاکہ رعایاکے حالات معلوم ہوجائیں۔
اورفرماتے تھے
“اگردریاۓ فراط کے کنارے بکری کابچہ بھی شدتِ پیاس سےمرگیاتوعمرکوحساب دیناہوگا”۔
اس قول سے اندازا لگایاجاسکتاہے کہ وہ صحابیءِ رسول انسانیت کےخون کاکس قدرپاس اورلحاظ کرتے ہونگے ۔

عدل کی اعلٰی مثال:۔
بیت المقدس کی چابیاں لینے جب روانہ ہوۓ توپہلے اپنے غلام سے کہا کہ تم سواری کرومیں مہار پکڑتاہوں مگرغلام نے عرض کی امیرالمؤمنین آپ سواری کریں اور جب نصف سفرطے ہواتوآپؓ گھوڑے سے نیچے اتر آۓ اور اپنے غلام سے عرض کیا کہ اب تم سواری کرو۔

احکامِ شریعت میں آپکی آراء:۔
آنحضرت ﷺ کے ایسےنرالے رفیق تھے کہ اسلام میں ان کی کئ آراء کے مقبولیت میں وحی کانزول ہوا۔
طریقہءِ اذان
اسیرانِ بدرکےخلاف
حکم پردہ
مقامِ ابراہیم کو مصلّٰی بنانے کے متعلق
آپؓ کےنام کےرعب کاعالم :۔

عام سادہ قسم کاموٹالباس پہننےوالے عمرِ فاروق ؓ کے نام میں اتنارعب تھاکہ مدینہ کی برہنہ زمین پرلیٹےہوتے تھے اور آپ کانام سن کراہلِ روم وفارس کانپ جایاکرتے تھے۔لوگ دوردراز سے فقط دیدارکیلیے آتے تھے کہ دیکھیں خلیفہءِ وقت کیساہے؟ خطاب کابیٹاعمرکیساہے جس سے کائنات ڈرتی ہے۔

شہادت:۔
شہادت ایسی باسعادت موت ہے جس کی تمنائیں اللہ کے پیغمبروں نےبھی کیں ۔یہ ایساعظیم الشان رتبہ ہے کہ محرّرین کے اقلام آج بھی اس کی اہمیت وفضیلت کی تحریرکیلیے حرکت میں ہیں ۔مگرجس طرح یہ منصب بلند ترین ہے اسی طرح اس کے اہل والے بھی منتخب کردہ ہوتے ہیں۔انھی منتخب کردہ لوگوں میں تاریخ کے جیالے باہمت وحوصلہ و جواں مرد سیدناعمرفاروق ؓ کانام بھی جھلملاتاہوانظرآتاہے۔تاریخ کامطالعہ کرنے والے جب ان رفقائے رسولﷺکی اس قدردرد مندانہ شہادت کامطالعہ کرتے ہیں توان کی آنکھیں آنسوؤں سے ترہوجاتی ہیں ۔
حضرت مغیرہ بن شعبہ ؓ کے ایک پارسی غلام فیروزنامی جس کی کنیت ابولؤلؤتھی،حضرت عمرسےاپنے آقاکےبھاری محصول مقررکرنے کی شکایت کی اسکی شکایت بےجاتھی اسلیے حضرت عمرؓنےتوجہ نہ دی اس پروہ اتناناراض ہواکہ صبح فجرکی نماز میں اچانک خنجرلے کرحملہ کردیااورمتواترچھے وارکیے، حضرت عمرؓ گہرے زخم کی شدت سےگرپڑےتوحضرت عبدالرّحمٰن بن عوف نے نماز پڑھائی۔
ہاں وہ حضرت عمرؓ ہی تھے جن کی شہادت پریہودیوں نےمان لیاکہاگرعمرؓ دس سال مزیدزندہ رہتےتومشرق سےمغرب تک ایک بھی یہودی دنیامیں نہ بچتادنیامیں صرف اسلام کاجھنڈاہی لہراتا۔
آپ ؓ زخم کی شدت کوبھانپ گۓ تھے اور سمجھ گۓ تھے کہ اجل قریب ہے۔آپ نے اپنے بیٹے کوقرض کے اداکرنے کے متعلق نصیحت کی پھرفرمایاکہ
اماں عائشہ ؓ کےپاس جاؤ اورانھیں بتاؤ کہ میرے بابانبیﷺکے پہلومیں جگہ چاہتے ہیں تو حضرت عائشہ ؓ نےفرمایاوہ جگہ تومیں نے اپنے لیے رکھی تھی لیکن اگرعمرؓنےاجازت مانگی ہےتووہ مجھ سے ذیادہ حق رکھتے ہیں حضرت عائشہ ؓنے اجازت مرحمت فرمادی۔غرض اسلام کےسب سےبڑاہیروہرقسم کی ضروری وصیتوں کے تین دن بیماررہ کریکم محرم بروزہفتہ24ہجری میں واصلِ بحق ہوۓ ۔اوریہ رفیقِ نبیﷺ آنحضرت کی معیت میں ہمیشہ کیلیے سوگۓ۔

  صدیق عمرمثالی ہیں
   غنی علی نرالے ہیں 
    اللہ کاقرآن دیکھو
   جگہ جگہ حوالے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں