601

“اللہ کے بارے میں میرے احساسات”

تحریر شئیر کریں

✍️نگین چشتی

ایک دفعہ کہیں پڑھا تھا کہ اگر آپ کو جاننا ہو کہ آپ سب سے ذیادہ کس سے محبت کرتے ہیں تو یہ جاننے کا ایک آسان طریقہ ہے.. وہ شخص جو آپ کو ہر پانچویں سانس کے ساتھ یاد آئے وہی آپ کا محبوب ہے🌹..
اس سے پہلے میں محبت کے مفہوم سے نا آشنا تھی لیکن اس کسوٹی پہ خود کو پرکھنے کے بعد میں نے اپنے محبوب کو پا لیا..
اور جانتے ہیں وہ کون ہے.. ؟؟ وہ میرا سوہنا, پیارا, کریم, عظیم “اللہ پاک” ہے❤
جو ہر پانچویں سانس میں نہیں ہر دوسری سانس میں شامل ہے..
دکھ,سکھ, پریشانی, تنہائی. ہجوم, ہنسی, آنسو, سب میں بس وہی ساتھ محسوس ہوتا ہے
ہر وقت میرا مخاطب، میری روح کا ساتھی، میرا بیسٹ فرینڈ، میرا ہمراز، میرا استاد, میرا پیرِ کامل, میرا مرشد سائیں, میرا آقا, میرا مولا, میری شہہ رگ سے بھی قریب میرا محبوبِ حقیقی
مجھے لگتا ہے وہ اشارے کنایوں میں مجھ سے باتیں کرتا ہے.. ہر غلطی پہ ڈانٹتا ہے, ہر اچھائی پہ شاباش دیتا ہے, ہر برائی سے بچا لیتا ہے, ہر خوشی میری طرف بھیج دیتا ہے,
چاہے بڑی سے بڑی پریشانی کیوں نہ آ جائے اس کی ذات سے جڑی میری امید کبھی ٹوٹنے نہیں دیتا,
وہ میری پسندیدہ چیز اچانک سے مجھ سے نہیں لیتا, بڑے آرام بہت پیار سے اس چیز سے دور کر دیتا ہے۔
جیسے ماں جب بچے سے پسندیدہ کھلونا اس وجہ سے لیتی ہے کہ یہ اپنا قیمتی وقت اس سے کھیلنے میں ضایع نہ کر دے اور اسے ڈر ہوتا ہے کہ یہ رو دے گا تو پہلے سمجھاتی ہے پچکارتی ہے پھر آہستہ سے لے کر دور رکھ دیتی ہے کہ بچے کو محسوس بھی نہیں ہوتا.
میں جب بھی کسی دکھ کسی مشکل میں مبتلا ہوتی ہوں تو دل میں اس بات کا پختہ یقین ہوتا ہے کہ اس میں ضرور میرے اللہ پاک کی طرف سے کوئی بہتری اور حکمت پوشیدہ ہے جس کا ادراک فی الحال مجھے نہیں ہے.
اور وقت مجھے اس پریشانی کی حکمت کا کسی نہ کسی موڑ پر ادراک کروا دیتا ہے اور میرے منہ سے بے ساختہ الحمد للہ نکلتا ہے
مجھے ہر انسان خوبصورت لگتا ہے کیونکہ کہ وہ میرے محبوب کی تخلیق ہے اور اس کی تخلیق میں بھلا کیسے کوئی نقص ہو سکتا ہے🌺🌺🌺
مجھے ہر برا اور بد اخلاق انسان قابلِ ہمدردی لگتا ہے اس لئے کہ اس کا بھی وہی رب ہے جو میرا ہے,🌺🌺
مجھے ہر نیک انسان قابلِ محبت لگتا ہے یہ سوچ کر کہ یہ میرے محبوب کا فرمانبردار ہے جس سے میرا سوہنا راضی ہے..❤

🌹یہ محبت ہے, عقیدت ہے, یا چاہت ہے,

میں تو خوش ہوں کہ وہ جس حال میں جیسا رکھے🌺🌹

اللہ پاک صرف محبت ہے❤

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں