365

اپنا محاسبہ کیجئے

تحریر شئیر کریں

اپنا محاسبہ کیجئے

8th zul hajj, 2021..

تلبیہ سنتے ہوئے آپ کو کیا محسوس ہوتا ہے؟ آپ کے دل، دماغ، جسم پر کیا کیفیت طاری ہوتی ہے؟ آپ پر یہ الفاظ کیا اثر ڈالتے ہیں جب آپ تنہائی میں حاجیوں کے ساتھ خود کو تصور کر کے بولتے ہیں…..

لبیک اللھم لبیک…… حاضر ہوں اے اللہ میں حاضر ہوں…..

یقین کیجیے میں ایک انتہائی عام، ادنی سی بندی ہوں مگر اس سال تو جب بھی میں تلبیہ سنتی ہوں میری روح کانپنے لگتی ہے کہ اتنی عظیم ہستی کے سامنے مجھ جیسی گناہ گار بندی…. جسم کا رواں رواں احساس جوابدہی سے، اللہ کے سامنے حاضری کے خوف سے کھڑا ہونے لگتا ہے، آنکھوں سے اشک ندامت بہنے لگتے ہیں….. یقین کریں…. میں میں نہیں رہتی…. اس طرح کے مواقع پر آپ کے کیا جذبات ہوتے ہیں؟؟؟

میرا دل رو رو کر اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے فریاد کرتا ہے کہ میرے گناہ صغیرہ و کبیرہ معاف فرما.. میرے گناہوں پر پردہ ڈال میرے مالک…… مجھے بھی ان مقدس مقامات کی زیارت کا موقع ملے یا رب…. میری اولاد کو نیک، صالح، فرمانبردار، میرے لیے بہترین صدقہ جاریہ بنا میرے رب….. میری اولاد کو متقین کا امام بنا….. ان کو بدعات سے بچانا…. ہم سب کو اپنی زندگیاں خالصتا قرآن و سنت کے مطابق گزارنے کی نیک توفیق دے اور ہمارا خاتمہ بالایمان فرمانا یا رب…..

اے میرے مالک جو جو تیرے بندے بیمار ہیں، انکو صحت کاملہ عاجلہ نصیب فرمانا، یا اللہ جو محتاج ہیں انکو اپنے کرما سے مالا مال فرما… جو بے اولاد ہیں، انکو نیک صالح فرمانبردار اولاد نصیب فرمانا یا رب……

یا اللہ، یہ تیرے بہت بہترین بندے ہیں جو اس وقت حج کر رہے ہیں، اپنی جناب سے ہمیں بھی بلانا یا رب.. یا اللہ مجھے اپنے محمد ابراہیم کو حضرت ابراہیم علیہ السلام کے نقش قدم پر چلانے کی بہترین توفیق دینا….. یا اللہ ہم سب کی جایز حاجات پوری فرما میرے رب……

آمین یا رب العالمین

از قلم ام ابراہیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں