408

رمضان کے تین گھنٹے اور ہم

تحریر شئیر کریں

رمضان کے تین گھنٹے اور ہم ایک ایسا موضوع جسے سمجھنا ازحد ضروری ہے۔

رمضان کے تین گھنٹے بہت اہم ہیں۔نماز فجر کے بعد سورج طلوع ہونے تک کا گھنٹہ ،رات کا آخری پہر، افطار سے قبل کا گھنٹہ ۔یہ تین گھنٹے رمضان کے کل نوے گھنٹے بنتے ہیں۔
ان گھنٹوں کو اپنی حسن ترتیب سے منظم کیجیے۔ان گھنٹوں میں ان امور کو بھی شامل کریں۔

تدبر قرآن کریں

ان نوے گھنٹوں کی اہمیت کو سمجھیں ان کو لکھ کر مینج کریں کہ کس گھنٹے میں کون کون سی دعائیں کون کون سی تسبیحات کرنی ہیں۔ناظرہ قرآن کی دہرائی تو ہم میں سے ہر کوئی کرتا ہے کوشش کریں کہ اس بار قرآن ناظرہ بھی نہیں ترجمہ بھی نہیں بلکہ اس سے اگلی سٹیج تدبر قرآن ہے۔اس بار تدبر قرآن کا لطف اٹھائیں۔اس کے لیے رات کا آخری پہر اور سحری بہترین اوقات ہیں۔

دعاکو لازم پکڑیں

دعا بہترین عبادت اور تمام عبادتوں کا مغز ہے۔ہماری تمام عبادات میں سے دعا کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔پیارے رسول کی دعائیں اور حصن حصین یا ایاک نستعین کوئی بھی دعاوں کی کتاب لے کر طے کر لیں کس وقت کون سی دعائیں مانگنی ہیں۔ایک وقت میں جو مانگی ہیں اس سے اگلے وقت میں اس سے ہٹ کر مانگیں۔اس سے آپ زیادہ سے زیادہ دعائیں مانگ سکیں گیں جو مختلف انبیاء مانگا کرتے تھے اور آپ ﷺ کی زبان سے نکلی ہوئی دعائیں جن کی قبولیت کے چانس زیادہ ہوتے ہیں۔

صدقہ و خیرات

ہر بندہ اپنی حثیت کے مطابق صدقہ و خیرات کرو۔ایک صدقہ باکس بنا لیں۔روز کے جتنے ہو سکیں اس پہ پیسے ڈالتے جائئں ہر جمعے وہ کسی ضرورت مند کو دے دیا کریں۔
اپنے لیے کپڑے خریدیں تو ایک جوڑا کسی ضرورت مند کے لیے بھی خرید لیں۔یہ۔وہ۔نیکیاں ہیں۔جو آپ کی خوشیوں کو دوبالا کر دیں گیں۔آزما کر دیکھ لیں۔روزانہ تین لوگوں کے لیے دعا کرنا مخصوص کر لیں۔صاحب حثیت ہیں تو اپنی افطاری میں غرباء کو بھی شامل کر لیں۔

یہ بھی پڑھیے

چھوٹی سی دعا اور تین بڑے انعام

معاف کرنا سیکھیں

روزانہ رات سونے سے پہلے دوسروں کو معاف کر دیا کریں۔ہم سب کی زندگی میں ایسے لوگ موجود ہوتے ہیں جو پھانس بن جاتے ہیں۔جو زندگی سے چلے جاتے مگر دماغ میں موجود رہتے۔یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جنہیں ہم معاف نہیں کر پاتے۔اس رمضان میں ایسے لوگوں کو معاف کر کے انھیں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دل و دماغ سے نکال دیں۔معافی آگے بڑھنے کے لیے ضروری ہے معافی پرسکون رہنے کے لیے ضروری ہے۔یہ سب کسی کے لیے نا سہی مگر اپنے لیے کرنا سیکھیں۔اپنے بچوں کو سکھائیں کہ ہر روز رات کو معاف کر کے سوئیں تاکہ ان کے دل و دماغ میں لوگ پھانس بن کر نا رہ سکیں۔

مخصوص کام

اس رمضان میں کوئی اسیا کام ضرور کریں جو اس سے پہلے نا کیا ہو۔جیسے اگر دین کا کوئی کورس ،کسی غریب طالب علم کی فیس دینا ،کسی یتیم کے سر پہ ہاتھ رکھنا۔اسی طرح کوئئ ایسا۔گناہ جو اب تک چھوٹا نا ہو اور آپ کی توانائیاں چوستا رہتا ہوں۔وہ بھی دعا اور کوشش سے ترک کرنا سیکھیں۔رمضان کے تیس دن سائیکالوجی کے اعتبار سے بھی بہترین ہیں کیونکہ تیس دن جو عمل آپ کی پریکٹس میں آ گیا وہ۔ہمیشہ کے لیے آپ کی زندگی کا حصہ طن سکتا ہے۔یہ تیس دن آپ کے پورے سال کا لائحہ عمل ہیں۔ان کو ترتیب دیجیے۔ان سے سیکھیے۔۔اللہ کا قرب بھی اور اس کے نیک بندوں کا قرب بھی۔۔۔۔یہ آپ کی زندگی ہی نہیں آخرت کو بھی حسین بنا دیں گے۔
رمضان کے تین گھنٹے اور ہم ایسی ورکشاپ ہے جسے خود بھی سمجھیں اور دوسروں کو بھی سمجھائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں