401

سیدنا ابوبکرؓ کے اعزازات

تحریر شئیر کریں

سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے اعزازات جو کسی اور صحابی کا مقدر نا بن سکے۔جانیے اس آرٹیکل میں۔

رسول خدا کے ہوتے ہوۓامامت کروانا

سیدنا ابوبکر نبی کریم ﷺ کے پہلے خلیفہ بنے اور آپ رضی اللہ عنہ کو یہ اعزاز نصیب ہوا کہ آپ ﷺ کی موجودگی میں آپ ؓ نے امامت کروائی ۔یہ وہ اعزاز ہے جس کسی اور صحابی کے حصے میں نہیں آیا۔

یاران غار

نبی کریم ﷺ نے ہجرت کی رات جس شخص کی ہمراہی میں سفر کا آغاز کیا وہ سیدنا ابوبکرؓ تھے۔اور غار ثور میں آپ کے ساتھ رہے۔اور ہر خطرے میں ڈٹ کر نبی کریمﷺ کی ڈھال بنے مدینہ میں داخل ہوۓ۔یہ سیدنا ابوبکر کے اعزازات میں سے ایک ہے۔

نسل در نسل صحابہ

حضرت ابوبکر صدیق ؓ کے گھرانے کو ایک اور اعزاز بھی ملا وہ یہ کہ آپؓ کے والد قحافہ،بیٹے اور انکے پوتے محمد۔۔۔۔یہ چاروں پوتا ،باہ دادا اور پردادا رسول اکرم ﷺ صحابہ اکرام میں شامل ہیں۔یہ وہ اعزاز ہے جو صرف آپ ؓ کے خاندان کے حصے میں آیا۔

رسول خدا کی محبوب بیوی کے باپ

ایک اور اعزاز آپ ؓ کے خاندان کے حصے میں آیا آپ حضرت عائشہ ؓ کے والد محترم ہیں جو امت کے مومنین کی ماں ہیں۔اور اللہ کے نبی کی محبوب بیوی تھیں۔باپ بیٹی دونوں رسول اللہ ﷺ کے دل کے بہت قریب رہے۔یہ وہ اعزاز ہے جو کسی اور صحابی کے حصے میں نہیں آیا۔آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے عائشہ کی طرف میرا دل کھنچتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سیدنا ابوبکرؓ کا مطلقہ ماؤں پر احسان


آپ ﷺ سے پوچھا گیا لوگوں میں سے سب سے زیادہ محبوب کون؟فرمایا عائشہؓ۔پھر پوچھا گیا مردوں مین سے فرمایا اس کا باپ یعنی عائشہ ؓ کا باپ ابوبکرؓ۔اس کے بعد عمر ؓ کا نام لیا۔(بخاری 3662)

اسلام پر ابوبکر ؓکے بے پناہ احسانات
تمام امت کا اس بات پر اجماع ہے کہ صحابہ اکرام ؓ سب سے بڑھ کر اللہ تعالی کا خوف رکھنے والے تھے اورامت میں سے سب سے بڑے عالم تھے۔ان کے بارے میں حضرت عمر ؓکہا کرتے تھے “ساری امت کا ایمان ایک طرف اور ابوبکرؓ کا ایمان ایک طرف ہے۔”

تین چاند میں سے ایک چاند

سیدہ عائشہ ؓ نے خواب دیکھا کہ میرے گھر تین چاند اترے ہیں۔سیدنا ابوبکر ؓ نے یہ خواب سنا اور فرمایا اگر تیرا خواب سچا ہے تو اہل زمین میں سے تین بہترین آدمی تمہارے گھر میں ضرور مدفن ہوں گے۔ّاور یہ خواب سچ ثابت ہوا۔تین چاند حضرت عائشہ ؓ کے ہجرے میں دفن ہوۓ۔ان میں سے ایک حضرت ا بو بکرؓ بھی تھے۔اس کے علاوہ آپ ﷺ کا فرمان کہ جنت میں سب سے پہلے داخل ہونے والے بھی حضرت ابوبکر ؓ ہیں۔آپ ؓ ساری زندگی نبی کریم ﷺ کے رازداں رہے۔جو بات آپ ﷺ کسی سے نا کہا کرتے تھے وہ ابوبکر ؓ سے کہا کرتے تھے۔
یہ وہ اعزازات ہیں جو انھیں امت سے ممتاز کرتے ہیں۔بلاشبہ حضرت ابوبکر ؓ اس امت کے وہ چنیدہ انسان تھے جو مائیں ایک ہی بار جنتی ہیں۔جن پر زمین و آسمان دونوں رشک کرتے ہیں۔یقینا سیدنا ابوبکر ؓ کے اعزازات انھیں بقیہ صحابہ سے ممتاز کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں