واہ رے باپ تیری محبت کے انداز نرالے
چین کے ایک شہری باپ نے اپنی بیٹی کو بہلانے کے لیے انوکھا کام کر ڈالا
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو دیکھنے میں آئی ہے۔جس میں ایک چینی باپ اپنی کم سن بچی کو بہلا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک چینی ماں گھر پہ موجود نہیں تھی۔باپ نے روتی بیٹی کو چپ کروانا تھا اس کے لیے اس نے کافی جتن کیے مگر وہ چپ نا ہوئی۔
اصل میں اس بچی کو بھوک لگی تھی اور وہ اپنی ماں کے ہاتھ سے دودھ پینا چاہ رہی تھی اور ماں موجود نا تھی۔ باپ کو جیسے ہی بیٹی کی خواہش کا احساس ہوا اس نے ٹیبلٹ سے بچی کی ماں کی تصویر نکالی اور اپنے چہرے کے آگے کرلی۔باپ کی اس حرکت کا بچی پہ خاطر خواہ اثر ہوا اور اس نے دودھ پینا شروع کر دیا۔جیسا کہ تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے ۔واہ رے باپ تیری محبت کے انداز نرالے دیکھے۔