485

پیسے کے مختلف نام

تحریر شئیر کریں

پیسے کے مختلف نام ہیں جیسے@
عبادت گاہ میں دیا جائے تو چندہ “
مزار کے لیے دیا جائے تو نذرانہ ۔
اسکول میں ادا ہو تو “فیس”
خریداری کرنی ہو تو “قیمت”
آور جہیز جب بیٹی کو شادی پہ دیا جاے
بینک میں رکھا جائے تو “کیش”
موبائل میں ڈلوایا جائے تو ” بیلنس”
معاہدہ کے وقت دیا جائے تو ” بیعانہ “
عید سے پہلے بانٹا جائے تو ” فطرانہ ” عید کے دن دیا جائے تو عیدی
بچوں کو دیا جائے تو “جیب خرچ “
محتاج کو دیں تو ” صدقہ و خیرات “
امیروں کو دیں تو ” ہدیہ ” ۔۔

حکومت کو دینا ہو تو “ٹیکس”
عدالت میں ادا کیا جائے تو “جرمانہ”
ؓملازم کو ملے تو “تنخواہ” ریٹائر کو ملے تو ” پنشن “
بینک سے لیں تو “سودی قرضہ”۔ الخدمت اور اخوت جیسے اداروں سے لو تو “بلا سود قرضہ”
ویٹر کو دیں تو ” بخشیش “
اغواکار کو دیں تو “تاوان” ناجائز کام کے عوض لیں یا دیں تو ” رشوت “
بدمعاش کو دیں تو ” بھتہ “
شوہر بیوی کو دے تو ” نان نفقہ”
اور اگر موت کے بعد بانٹا جائے تو ” وراثت ” کہلاتا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں