364

یوم عرفہ کی تیاری

تحریر شئیر کریں

یومِ عرفہ کی تیاری

اس دن کو کیسے گزارا جائے*

عرفہ کا دن اپنی ساری توانائیاں گھر کو صاف ستھرا کرنے میں لگانے کا نہیں، بازاروں میں گھومنے پھرنے اور شاپنگ کی نذر کرنے کا نہیں ۔
آرام و نیند کی نذر کرنے کا بھی نہیں ہے

اس دن کو اللہ تعالی نے عظیم مقام عطا فرمایا ہے۔
یہ وہ دن ہے جس میں اللہ تعالی اھل عرفہ کے بارے میں فرشتوں کے سامنے فخر کرتے ہیں۔

یہ ایسا مبارک دن ہے جو جہنم سے لوگوں کو آزادی کا پروانہ دیتا ہے۔
یہ دن ربّ کی بھرپُور عبادت اور دعاؤں کا ہے۔لہذا اس دن کو غنیمت جانیں اور جتنی بھی خیر وبھلائی اور دعائیں کر سکتے ہیں،کر ڈالیں۔*

نو ذوالحجہ* کے لیے خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر تیار کر لیں

شیڈول بنائیں۔ بلکہ اس شیڈول میں اپنے حلقہٴ احباب کو بھی شامل کریں کیونکہ یہ دُنیا کے بہترین اور افضل ایّام میں سے افضل ترین دن ہے
جو سال میں ایک مرتبہ آتا ہے۔

رات جلدی سوئیں تاکہ صبح عبادت واطاعت میں ہمت وطاقت محسوس ہو۔

فجر سے پہلے اٹھ جائیے تاکہ آپ اس دن کے روزے کی نیت کے ساتھ سحری کھائیں۔

یہ روزہ ہمارے گذشتہ اور آنے والے سال کےگناہوں کو معاف کرانے کا سبب بنے گا۔ان شاء اللہ تعالیٰ

حسب استطاعت شوق سےدن کے نوافل ادا کریں

فجر سے قبل کا وقت استغفار کرنے میں لگا دیجئے۔تاکہ ہمارا شمار سحری کے وقت استغفار کرنے والوں میں ہو جائے۔

اذان فجر سے کم از کم پانچ منٹ قبل تیار ہو جائیے۔ بہترین وضو کریں
پھر وضوکے بعد کی دعا پڑھئے۔

مرد حضرات فجر کی نماز باجماعت پڑھیں اور اپنی جگہ طلوع صبح تک بیٹھ کر ذکر اذکار اور تلاوت قرآن مجید میں گزاریں ۔

سلام کے بعد تکبیرات پڑھنا بھی نہ بھولیں

نماز اشرق کو بھی وہیں ادا کیجئے تاکہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ادا کئے گئے حج وعمرہ کا ثواب پاسکیں۔

اب آپ چاہیں تو کچھ منٹ سو جائیں، اور نیت یہ ہو کہ اللہ تعالی کی عبادت کے لئےمذید تازہ دم ہونا ہے ۔
اٹھ کر چار رکعت نماز چاشت ادا کریں

اور پھر قرب الہٰی کے مزید راستے تلاش کریں۔ نیکی کے کاموں میں پیش پیش رہیں۔

یوم عرفہ کی خاص

لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لَا شَرِیْکَ لَهُ، لَهُ الْمُلْکُ وَ لَهُ الْحَمْدُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔

یہ دعا کثرت سے پڑھیں۔

عشرہ ذوالہجہ کرنے کے کام

مرد حضرات نماز ظہر با جماعت اداکریں ،اور تکبیر و تسبیح و تحمید کے ساتھ ساتھ تلاوت قرآن کریم بھی کیجئے۔

دوپہر کوکم از کم بیس منٹ قیلولہ لازما کریں*

نماز عصر ادا کیجئے اورتلاوت قرآن ہر نماز کے بعد لازمی کریں،

تکبیرات پڑھیں، شام کے اذکار اور تسبیحات بھی کیجئے۔

کثرت سے دعائیں کریں
اللہ تعالیٰ روزہ دار کی دعائیں قبول کرتا ہے یہ ذہن میں رکھتے ہوئے خوب عاجزی سے جہنم سے نجات مانگیں

اپنے وطن اپنے پیاروں اور امت مسلمہ کو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں

مزید جو بھی آپ مانگنا چاہیں۔۔۔ مانگیں
اللہ تعالیٰ نوازیں گے
ان شاء اللہ تعالیٰ

یوم عرفہ کی تیاری

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں