416

عشرہ ذوالہجہ کرنے کے کام

تحریر شئیر کریں

عشرہ ذوالہجہ کرنے کے کام جو نیکی بن سکتے ہیں؟

جانیے قلم کتاب پر

اج ٣٩ ذیقعد ہے۔کل سے انشاء للہ حج کا مہینہ شروع ہو رہا ہے۔نماز روزہ اور اذکار کے ساتھ ایسے کون سے کام ہیں جو عملی طور پر عبادت بن سکتے ہیں۔سوچیے اور طے کیجیے۔کچھ کاموں کی تفصیل دی جا رہی ہے۔آپ اپنے حساب سے ان کو مینج کر لیں۔

ہم خواتین گھر میں رہ کر بھی بے شمار چھوٹی چھوٹی نیکیاں(little good deeds) ان دس دنوں میں کرکے بہترین اجر کما سکتی ہیں۔

سب سے پہلے good deeds کی نیت کرنی ہے۔

اپنے آپ کو ہر وقت ذکر میں مصروف رکھنا ہے۔عام دنوں سے زیادہ اللہ کا ذکر کرنا ہے۔

کسی کو پانی پلادیں۔

کسی کو کھانا کھلا دیں۔

کسی کی خدمت کر دیں۔

علم کا کوئی باب سیکھ لیں۔انٹرنیٹ یا واٹس ایپ تعلیمی پروگرامز کے ذریعے۔

اگر کسی تعلیمی ادارے سے منسلک ہیں تو نیت کرلیں کہ دس دن اپنی ساتھی طالبات یا اساتذہ کو lift دینی ہے تاکہ بآسانی وہ ادارے میں جاسکیں۔

جوان ہوتے بچے یعنی ( سال تک12-14)کو دس دن عادت ڈالیں باجماعت نماز پڑھنے کی ۔اگر انکے والد نہیں جاتے تو وہ سب مل کر جائیں باجماعت نماز ادا کرنے۔

خواتین سب مل کر گھر میں نماز ہڑھیں۔

گھر کی صفائی ذی الحجہ کے عشرہ کی اہمیت کو سامنے رکھ کر ان دنوں کی نیت سے کریں۔

ضرورت سے زائد چیزوں کی چھانٹی کریں۔Extra چیزیں نکال دیں۔

کوئی voluntarily کام کرلیں۔

کسی بچے کو تعلیم دے دیں۔

کثرت سے صدقہ و خیرات کریں۔صدقہ میں مال دینے کے علاوہ
ضرورت سے زائد کھانا جیسے کیچپ۔جام کی بوتلیں کسی کو تحفتاً بھیج دیں۔

بدلتے موسم کے ساتھ غیر ضروری کپڑے نکال دیں۔

زکوۃ جو due ہے وہ ادا کر سکتی ہیں ان دس دنوں میں۔

قضا روزے رکھ لیں ۔اگر لگاتار نہیں رکھ سکتیں تو پیر اور جمعرات کا روزہ رکھ لیں۔اور عرفہ کا مسنون روزہ ۔

کسی کو روزہ رکھوانے کا اہتمام بھی کر سکتے ہیں۔

جس طرح شعور سے نیکی کرنی ہے ایسے ہی شعور سے گناہوں سے بھی بچنا ہے۔
جیسے
دس دنوں میں غیبت نہیں کرنی۔

جھوٹ نہیں بولنا۔

طعنہ نہیں دینا۔

شکوہ نہیں کرنا۔

غصہ میں غلط بات نہیں نکالنی۔

ٹی وی پر بےکار پروگرامز میں وقت نہیں ضایع کرنا۔

موبائل فون کا غیر ضروری استعمال نہیں کرنا۔

وقت کا بہترین استعمال کرنا ہے۔

غور و فکر کرنا ہے۔

ہمیں خود کو نیکیوں کے لیے وقف کرنا ہے ے اور بہترین کام سرانجام دینے ہیں۔عشرہ ذوالہجہ کرنے کے کام کیا ہیں؟لسٹ بنائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں