481

تطمئن القلوب

تحریر شئیر کریں

تطمئن القلوب “دلوں کا اطمینان صرف ذکر الہی میں ہے۔ذکر کیسے کیا جاۓ جو ہر غم سے چھٹکارا مل جاۓ جانیے قلم کتاب پر

دل زنگ آلود ہوجاتے ہیں۔اور ان کا علاج ذکر الہی میں ہے۔میرا دل بھی کچھ عرصے سے اسی مرض کا شکار تھا۔پھر spirtual thrapy کی طرف آئی۔میڈیٹیشن اور ذکر الہی کا امتزاج سے ذکر شروع کیا۔پہلے ہی دفعہ کرنے سے بہت سکو ن ملا۔میں چاہتی ہوں ہر وہ بندہ جو بے چین ہے وہ یہ مراقبہ ضرور کرے۔
کمر سیدھی ہو اور آنکھیں بند کر کے بیٹھ جائیں۔ںآک کے راستے چار تک گنتے ہوۓ سانس اندر کھینچیں اور پھر سات تک گنتے ہوۓ روک کے رکھیں۔اس دوران آپ نے اپنے دل کو اللہ پڑھنے میں مصروف کرنا ہے۔دل سے پڑھنا ہے زبان سے نہیں۔اور اس روکے ہوۓ سانس کو ھو کہہ کر باہر نکال دیں۔آٹھ تک گنتے ہوۓ باہر نکالنا ہے۔اللہ ھو کا یہ ذکر دل کو پڑھنے کی عادت آپ کے دل کی ہر بیماری کا علاج ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ سینے میں ایک عضو ہے جب وہ بیمار ہوتا ہے تو پورا جسم بیمار ہو جاتا ہے اور وہ عضو دل ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مصیبت کے موقع پر کیا پڑھیں جو رنج راحت میں بدل جاۓ؟

پاور فل اذکار کون کون سے ہیں؟

اللہ ھو کے ذکر کی جب دل کو عادت ہو جاۓ گی تو آپ کچھ بھی کر رہے ہوں گے تو آپ کا دل ذکر الہی میں مصروف رہے گی۔ادھر ادھر کے خیالات اڑنچھو ہو جائیں گے۔ڈپریشن اور غم دور ہوگا۔دل صالح ہو کر پورے جسم میں صالح خون سپلائی کرے گا۔پھر ہر عضو اپنا کام اطمینان اور سکون سے انجام دے گا۔باہر کے دنیا سے رابط جب تک کٹے گا نہیں۔دل اللہ کی یاد میں پوری طرح ڈوبے گا نہیں۔دل کو پوری طرح محو کرنے کے لیے دماغ کی بتی گل کرنا ہوگی۔تطمئن القلوب صرف اور صرف یاد الہی میں ہے ۔یقین نہیں تو آزما کر دیکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں