452

رمضان آیا خوشیاں لایا

تحریر شئیر کریں

رمضان آیا خوشیاں لایا۔۔۔جانیے قلم کتاب پر

رمضان ایک بار پھر ہم سب کی زندگیوں میں سایہ فگن ہونے کو ہے۔ایک اور رمضان مطلب ایک اور چانس خود کو بخشوانے کا، اللہ کا قرب پانے کا ،نیکیاں کمانے کا،جی بھر کر نیکیاں کمانے کا یہی تو واحد مہینہ ہے جس کی ایک نیکی بے حدو حساب اجر کی مستحق گردانی جاتی ہے ۔

رمضان اتنا اہم کیوں ہے؟کیونکہ یہ قرآن کا مہینہ ہے۔قرآن ہی نہیں تورات زبور انجیل بھی اسی ماہ مبارک میں آسمان دنیا پہ اتاریں گئیں۔اس میں ایک ایسی رات ہے جس کی عبادت ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔لیلتہ القدر کا ملنا اس کا پانا خوش بختی کی علامت ہے۔اس رات کی تلاش کے لیے بیس دن دعا کیجیے انشاء اللہ ضرور ملے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ماہ رمضان میں موسم کیسا ہوگا؟

رمضان کا مہینہ واحد مہینہ ہے جس میں ڈپریشن انگزائٹی قرہب سے بھی نہیں گزرتا۔ایسا کیوں ہے؟کیونکہ رمضان امید کی بشارت ہے۔مغفرت کی بشارت ،خوشیوں کی نوید،دائمی خوشیوں کی نوید سناتا رمضان کا ہر لمحہ فرحت و انبساط سے مزین ہوتا ہے یہ کھانے پینے کا مہینہ نہیں ہے۔اسے کھانے پینے کی نظر مت کریں۔اس کی ہر گھڑی سے فائدہ اٹھائیے ۔مغفرت مانگیے۔۔جنت مانگیے۔وہ جنت جس کا متقین سے وعدہ ہے۔وہ جنت جس کے ایک دروازے کا نام ریان ہوگا۔جہاں سے صرف کثرت سے روزے رکھنے والے ہی گزر سکیں گے۔اللہ ہمیں باب الریان سے گزرنے والا بناۓ۔آمین

رمضان آیا خوشیاں لایا۔۔ایک ماہ کے لیے ہی سہی سارے غم ساری رنجشیں ساری کلفتیں بھول کر اپنوں کو گلے لگائیے۔۔۔سجدوں میں جانے سے پہلے دل کے بند در وا کیجیے۔تب بنے گا رمضان خوشیوں کا موسم بہار بھی اور نیکیوں کا موسم بہار بھی۔۔۔ پلاننگ کیجیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں