526

قرآن کے بائسویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے بائیسویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کجیے۔

Para # 22
Dawrah e Qur’an
Scholar Nighat Hashmi

اہم نکات

١. سورة الاحزاب
٢. سوره سبا
٣. سوره فاطر
٤. سوره يسين

پارہ نمبر 22

سورۃ الاحزاب

خطبہ نکاح
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کے خطبے میں یہ آیات تلاوت کرتے تھے.

“لوگوں اللہ سے ڈرو اور بات سیدھی کہا کرو ۔”
ازواجی زندگی میں کتنی ضرورت ہے تقویٰ اور قول سدید کی۔۔ لوگ ایک دوسرے کو خوش کرنے کے لیے کام کرتے ہیں اور اگر response ان کے مطابق نہ ہو تو گلے شکوے پیدا ہوتے ہیں حالانکہ ہر کام اللہ کی خاطر کرنا چاہیے۔۔

We are Accountable.
We are responsible.

تو دعا کریں کہ اپنے منہ سے ایسی باتیں نہیں نکالنی جو جہنم میں جانے کا باعث بنے۔۔

امانت
امانت سے مراد شریعی احکامات اور فرائض و واجبات ہیں جن کو ادا کرنے سے ثواب اور نہ ادا کرنے سے عذاب ملے گا۔۔

اللہ تعالیٰ نے امانت یعنی قرآن مجید کو آسمانوں، زمین اور پہاڑوں کے سامنے پیش کیا مگر انھوں نے اسے اٹھانے سے انکار کر دیا۔۔
انسان نہیں جانتا کہ اگر بوجھ اٹھا لیں تو ذمہ داریوں کو پورا بھی کرنا پڑتا ہے۔۔

امانت کا حق ادا کرنے میں اسے قبول کرنا، سمجھنا ، اس پر عمل کرنا اور اسے آگے پہنچانا شامل ہے۔۔
جہاں کہی بھی ہوں ہماری self responsibility قرآن کو پہنچانا ہے۔۔۔

سورۃ سبا

اللہ تعالیٰ عالم الغیب ہے
لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو اللہ تعالیٰ کے علم کے حوالے سے نصیحت کی تھی کہ اللہ تعالیٰ ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے۔۔
سورۃ الانعام میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں:

نگاہیں اس کونہیں پاسکتیں اوروہ سب نگاہوں کو پالیتا ہے۔
آج کس کو یقین ہے اللہ تعالیٰ حساب لے گا?

کون سا خوف دولت ہے؟
کرونا کا خوف، مال ختم ہو جانے کا خوف اولاد کے رشتے نہ ہونے کا خوف، دنیا میں اپنے معاملات کے حوالے سے جو طرح طرح کے خوف لاحق ہوتے ہیں وہ شرک ہیں۔۔

اپنے اندر کے خوف سے نہیں بھاگنا۔۔
رب کا خوف عبادت ہے۔
جب آپ سوچیں گے یہ میرا اور میرے رب کا معاملہ ہے تو آپ کی زندگی بدل جاۓ گی۔۔

کلام کو نیچا دکھانا
حق کے مقابلے میں اگر باطل کو قائم کرنے کی کوشش کی جاۓ اور مشکل احکامات پر عمل نہ کیا جاۓ تو یہ اللہ کے کلام کو نیچا دکھانا ہے۔۔۔

اپنی زندگیوں کو balance کریں اور حق کو top priority پر لے آئیں

سورۃ الفاطر

دلوں کو متوجہ کرنے کے لیے حمد سے سورت کا آغاز کیا ہے.

اللہ تعالیٰ الفاطر یعنی نئے سرے سے پیدا کرنے والا ہے اور ایجاد کرنے والا ہے۔

شکرگزاری
جو شخص لوگوں کا شکر ادا نہیں کرتا وہ اللہ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔

عزت تو ساری کی ساری اللہ کی ہے!!

عزت تو ہر کوئی چاہتا ہے۔۔ ہم بھی تو عزت کا ارادہ رکھتے ہیں تو رب سے امید رکھنی ہے ان شاءاللہ

ہمیں رب کی ضرورت ہے رب کو ہماری ضرورت نہیں🥀

ہم کیا کریں ؟

الله تعالى کے آخرى پيغام كو دل سے ماننا ہے اور ہر حكم پر عمل كرنا ہے
دين كى ہر ايک بات كو،ہر حكم كو آزادى سے سوچ كر،مل كر دماغ لڑا كر قدر معلوم كر کے قبول كرنا ہے
ہر نيكى کے كام میں سبقت لے جا كر كتاب كا سچا وارث بننا ہے،پہلے لوگوں کے انجام سے عبرت لینے اور عبرت دلانے کے ليے قصص كے ذریعے دعوت كا كام كرنا ہے
ان شاءاللہ

قرآن کے بائیسویں پارے کے اہم نکات پڑھیے اور عمل میں لا کر دنیا و آخرت کی بہاریں سمیٹیے۔

نکات

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں