373

مذہب اور زاویہ نگاہ

تحریر شئیر کریں

مذہب اور زاویہ نگاہ

“جسے کہیں پناہ نہیں ملتی ‘ وہ مذہب میں پناہ ڈھونڈتا ہے”

یہ ایک جملہ پڑھنے میں آیا تو دو سیکنڈ کو دماغ وہیں رک گیا کہ کیا واقعی ؟
جب دنیا کسی کو ٹھکرا دے…ہر جگہ سے وہ محبت میں ناکام ہو جائے…
تب وہ مذہب میں پناه ڈھونڈتا ہے ؟
تو اس کا جواب ہے
A BIG NO !!!


اکثریت میں سے کسی ایک آدھے کے ساتھ ہوا ہو گا کہ کسی محبوب کے ٹھکرانے سے اسے مذہب کی راہ دکھ گئی ہو…
اور مشکل سے دو چار کو دنیا کے رویوں نے مذہب کا لبادہ اوڑھنے پر مجبور کیا ہوگا…لیکن individuals کے تجربات کو سامنے رکھ کر آپ کبھی بھی نہیں کہہ سکتے کہ مذہب خدانخواستہ کوئی ایسی گئی گزری چیز ہے کہ سب جگہ سے ٹھکرا کر یہاں آ جاؤ….لوگوں کا general perception یہ بن گیا ہے کہ ضرور کوئی دھوکا ملا ہوگا ‘ ضرور حالات کا ستایا ہوا ہوگا ‘ ضرور دوستوں نے بے وفائی کی ہو گی…
تبھی “بے چارہ” مذہبی ہو گیا…
تو ایسا اگر آپ سمجھتے ہیں تو عبث سمجھتے ہیں…اپنی سوچ کو بدل لیں مہربانی کریں

صحت مند ناشتہ صحت مند زندگی کا ضامن


جو مذہب کی طرف آتا ہے…اپنے شوق سے ‘ اپنی مرضی سے سارے سرگم چھوڑ کر آتا ہے…
محفلوں کی جان ہوتا ہے وہ پہلے اور پھر اللہ کے نام پہ سب چھوڑ کر آتا ہے…ہر گز بھی ایسا نہیں کہ دنیا نے ٹھکرایا ہے…
نہیں !
دنیا پھر بھی کھینچتی ہے ‘ پھر بھی اپنے اندر سمونے کو تیار ہے..لیکن خود کو مقناطیس کی طرح قرآن سے ‘ دین سے ‘ کہف سے چپکائے رکھنا ہے…
سو مذہب والوں کو “بے چارہ” سمجھنا چھوڑ دیں
جتنی کوئی مزے دار زندگی یہ ہے ناں…دنیا والے لوگوں کو دیکھ کر ترس آتا ہے


اور خود بھی تو وہ دنیا میں ہی رہتے ہیں…سب مینٹین رکھتے ہیں…کوئی وکھرا ماسک تھوڑی ہوتا ہے ان کا ایلینز جیسا
واللہ اعلم بالصواب

مذہب اور زاویہ نگاہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں