522

آسانیاں کیسے تلاش کریں؟

تحریر شئیر کریں

تحریر بنت عبداللہ

آسانیاں کیسے تلاش کریں؟جانیے قلم کتاب پر

اگر ہم چاہتے ہیں کہ اللہ ہمیں آسانیاں دے تو ہمیں بھی فراخدلی کے ساتھ دوسروں کو آسانیاں دینی چاہیے۔

بس میں ہیں تو دوسروں کو سیٹ دے دیجیے.

سفر میں کسی کی مدد کرنا کسی کو پانی کی طلب ہے تو پانی فراہم کر دینا۔

عموما ہسپتالوں میں باری کی جلدی ہوتی ہے۔اگر کوئی زیادہ بیمار ہے تو اپنی باری اسے دے دیجیے۔
شوہر اپنے بہن بھائیوں پہ خرچ کرے تو کھلے دل کا مظاپرہ کیجیے۔دل کو تنگی سے بچائیے۔

رکشے والے کو ہمیشہ پیسے اجرت سے زیادہ دیں۔ اور یہ سب کرتے ہوئے ہمیشہ فرشتے کی اس دعا کو یاد رکھیں جو ہر صبح آسمان سے اتر کر کہتا ہے

اے اللہ خرچ کرنے والے کو اور زیادہ دے.

بہو کے معاملات میں بے جا مداخلت مت کریں وہ کہیں جانا چاہے یا کچھ خریدنا چاہے تو *وسعت قلبی کا مظاہرہ کریں.

ملازم یا ملازمہ کسی مجبوری سے چھٹی مانگ لے تو خوش دلی سے رخصت دے دیں.

دوسروں کی خوشیوں میں خوش ہوں ، برکت کی دعا دیں دل بڑا کریں* رب آپ کو بھی ضرور دے گا.

دوسروں کو آسانیاں دیتے جائیں کل آخرت کے سخت دن میں رب العزت آپ کے لیے آسانیاں پیدا کرے گا.

دعا مانگیں
رب یسر و لا تعسر
“آے میرے رب آسانیاں کر اور مشکل میں نہ ڈال”

ان شاء اللّٰــــــــــــــــہ تعالیٰ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں