525

اللہ سے باتیں بہترین تھراپی

تحریر شئیر کریں

اللہ سے باتیں بہترین تھراپی

ام مریم

آج انسانیت سسک رہی ہے۔کسی کو کوئی سننے پہ تیار نہیں۔ایسے میں ایک گر کی بات بتاؤں جو سب باتوں کی استاد ہے وہ ہے اللہ سے رازو نیاز کرنا۔چپکے چپکے دن بھر ہونے والے معاملات اللہ سے بیان کریں۔اللہ جی آج میں نے پانچوں نمازوں کا عہد کیا ہے۔تو جانتا ہے نا میری سے کہاں پڑھی جاتی۔۔۔بس تو پڑھا دینا اور ہاں قرآن کی عادت تو ڈل ہی نہیں رہی۔۔کیا کروں؟تو ہی بتا۔۔۔پڑھنے کا سوچتا ہی ہوں تو کسی کی کال آجاتی یا کوئی ایسا کام کہ دماغ سے ہی نکل جاتا۔۔ خیر دو آیات ہی سہی پر اپنی کتاب سے جوڑ دینا۔۔۔بس اتنی سی استدعا ہے۔اور ہاں وہ کام والی ماسی پھر سے چلی گئ ہے۔۔اس کا بھی کوئی انتظام کر دے۔۔۔۔بچے آج کل بہت تنگ کر رہے ۔۔۔۔ان کا شیطان بھی دور کر دے۔۔چلیں بچوں کے انے کا وقت ہورہا ہے۔کھانا بنا لاؤں۔۔۔۔۔
یہ گفتگو دن بھر سونے تک جاری رہنی چاہیے یقین کریں۔اس سے بڑھ کر کوئی غمگسار نہیں۔اس سے بڑا کوئی تھراپسٹ نہیں۔اس کو سنائیں وہ سنتا بھی ہے اور جواب بھی دیتا ہے۔بس گزارش اتنی ہے کہ تعلق مضبوط کرنا ہوگا۔پانچ وقت کی نماز اور قرآن۔۔یی دونوں لازم پکڑ لیں۔حضرت علی نے کیا خوب کہا ہے۔جب میں چاہتا ہوں کہ میں اللہ سے باتیں کروں تو نماز پڑھتا ہوں اور جب چاہتا ہوں کہ میرا اللہ مجھ سے باتیں کرے تو قرآن پڑھتا ہوں۔

اللہ پاک تو جانتے ہیں نہ۔۔۔ وہ ہماری خاموشی کو بھی سن

لیتے ہیں۔۔۔اور صبر تو ویسے ہی بہت پسند ہے انہیں۔۔۔۔
انہیں سنانے کے بہت سے فاٸدے ہیں۔۔۔
سب سے بڑی بات کہ اللہ پاک خود سننا چاہتے ہیں ہمیں سب کچھ جانتے ہوٸے۔۔۔
اور سن کر خاموش نہیں ہوجاتے الٹا سیدھا مشورہ نہیں دیتے لوگوں کی طرح۔۔۔
بلکہ حل نکالتے ہیں۔۔
فوراََ حل نہ نکالیں تو دل ہلکا کردیتےہیں بوجھ اتار دیتے

یہ بھی پڑھیں

“اللہ کے بارے میں میرے احساسات”

ہیں۔۔۔
پتہ ہے وہ ہم سے باتیں کرتے ہیں۔۔
اگر ہم سوچیں تو وہ دل میں کوٸی ایسی بات کوٸی ایسا حل ڈال دیتے ہیں جس سے سکون آجاٸے۔۔
یہ بھی ان کا بات کرنا ہوا۔۔
یا قران پاک کی کوٸی آیت سامنے رکھ دیتے ہیں جو اسی سے ریلیٹڈ ہوتی ہے۔۔۔
اس طرح سے وہ ہم سے بات کرتے ہیں۔۔۔
تیسرا یہ کہ وہ پیٹھ پیچھے ہنستے نہیں ہیں ہمارے دکھوں پر۔۔۔
اور یہ کہ وہ ہمارے راز کو راز رکھتے ہیں اچھالتے نہیں ہیں: ۔۔۔

اللہ سے باتیں بہترین تھراپی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں