203

بریانا ولیمز کی کہانی

تحریر شئیر کریں

جو عورت دردِ زہ میں بھی خوابوں کی حفاظت کرے، وہ دنیا کو ہرا دیتی ہے!”
(نامعلوم)

کچھ کہانیاں صرف دل کو چھوتی نہیں، زندگی کا رخ بدل دیتی ہیں۔ ایسی ہی کہانی ہے بریانا ولیمز کی — ایک تنہا ماں، ایک طلاق یافتہ لڑکی، اور ایک ایسی باہمت روح جو ثابت کر گئی کہ اگر خواب دل میں زندہ ہوں تو جسمانی تکلیف، سماجی رکاوٹیں اور وقت کی تنگی بھی راستہ نہیں روک سکتی۔

بریانا کا خواب تھا کہ وہ ایک کامیاب وکیل بنے، اور وہ اس خواب کو پانے کے سفر میں تھی۔ اس کا تھرڈ لاسٹ سمیسٹر تھا، آخری امتحان کا دن — اور عین اسی وقت، قدرت نے اس کی ہمت کو آزمایا۔ امتحان شروع ہونے سے پہلے ہی بریانا کو شدید لیبر پین شروع ہو گیا۔
یہ وہ درد ہے جس میں عورتیں اکثر اسپتال پہنچنے سے پہلے ہوش کھو بیٹھتی ہیں، مگر بریانا نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنا امتحان مکمل کرے گی۔

درد میں لپٹی ہوئی فتح

اسے پتا تھا کہ اگر وہ امتحان چھوڑتی، تو رزلٹ کارڈ پر “غیر حاضر” لکھا جاتا — اور اس داغ کو وہ برداشت نہیں کر سکتی تھی۔
اس نے تین گھنٹے تک بچے کی پیدائش سے پہلے والے شدید درد میں اپنا امتحان مکمل کیا۔
پھر پرسکون انداز میں خود گاڑی چلائی، اور اسپتال جا کر بیٹی کو جنم دیا۔

ہارورڈ میں گریجویشن — ایک سال بعد

آج، صرف ایک سال بعد، وہی بریانا دنیا کی سب سے بہترین یونیورسٹی، ہارورڈ سے اپنی قانون کی ڈگری لے کر اپنی ننھی سی بیٹی کے ساتھ گریجویشن تقریب میں کھڑی ہے۔
ایک ہاتھ میں ڈگری، دوسرے میں بیٹی — یہ تصویر صرف کامیابی نہیں، بلکہ قربانی، حوصلے اور عورت کی اصل طاقت کی علامت ہے۔

—

یہ کہانی ہم سب کو کیا سکھاتی ہے؟

حوصلہ ہارنے والوں کا نہیں، بنانے والوں کا ہوتا ہے۔

مشکل وقت خواب چھیننے نہیں، عزم دکھانے آتا ہے۔

ماں ہونا کمزوری نہیں، سب سے بڑی طاقت ہے۔

تعلیم اور خواب وہ دولتیں ہیں جو کسی کی محتاج نہیں ہوتیں

بریانا ولیمز صرف ایک عورت نہیں، ایک پیغام ہے — اس دنیا کی ہر لڑکی، ہر ماں، ہر طلاق یافتہ عورت کے لیے جو اپنے اندر شکست چھپائے بیٹھی ہے۔
اس کہانی سے سیکھو:
اگر تمہارے اندر درد سہنے کا حوصلہ ہے،
تو تمہارے قدم ہارورڈ کی سیڑھیاں بھی چڑھ سکتے ہیں!

بریانا ولیمز کی کہانی — وہ ماں جو ہارورڈ جیت لائی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں