جنت کی پہلی صبح کیسی ہوگی؟جانیے قلم کتاب پر
جنت جو نام ہے ایک حسین دنیا کا ایسی حسین دنیا جہاں نا کوئی غم ہوگا نا کوئی فکر اس حسین دنیا میں داخلے کی ایک قیمت ہے۔جو لوگ یہ قیمت ادا کرتے ہیں اپنے نفس پہ قابو پا کر رضاۓ الہی کو پا لیتے ہیں۔وہی اہل جنت ہیں۔
جنت کی پہلی صبح کیسی ہوگی؟زرا سوچیے محسوس کیجیے وہ دنیا جو کسی آنکھ نے دیکھی نا سنی اس کا عالم کیا ہوگا۔جنت میں داخلے کا پہلا منظر پہلی صبح اور پہلی رات جتنی حسین اور مسحور کن ہوگی۔اس کا آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔زرا سوچیے پھولوں سے بھری وادی جہاں جھرنے اور دودھ کی نہریں بہہ رہیں ہوں گیں۔جس کے پھل خود کار طریقے سے آپ کے منہ تک آن پہنچیں گے۔جو ذائقہ ایک بار چکھیں گے وہ دوبارہ چکھنا نصیب نہیں ہوگا اتنی ورائٹی ہوگی ذائقوں کی۔سونے کے برتن ہوں گے۔گاؤ تکیے لگاۓ اہل جنت بیٹھے ہوں گے اور غلمان ادھر ادھر خدمت کے لیے بھاگتے پھر رہے ہوں گے۔جس کی وسعت زمین و آسمان سے زیادہ ہوگی۔جس کی موسیقی جیسی کوئی موسیقی نہیں ہوگی۔جس کی شراب مہر بند ہوگی نا پینے والوں کو مدہوش کرے گی اور نا ہی سردرد ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے
جب جنتی جنت میں داخل ہوں گے ہر طرف سلامتی کی پکار ہوگی۔پہلی صبح پہلا منظر انسان کے ہوش اڑا دے گا اسے اپنی آنکھوں پہ یقین نہیں آۓ گا کہ واللہ یہ کیسی دنیا ہے۔کیا اتنی خوبصورت دنیا بھی کوئی ہو سکتی ہے۔وہ اس کی خوبصورتی کے نشے میں مدہوش چلے جا رہے ہوں گے کہ اپنے عزیز رشتے دار جو ان سے پہلے جنت میں آ چکے ہوں گے اور ہر روز آپ کی آمد کے منتظر ہوں گے اچانک سے آن ملے گی۔سوچیے صدیوں سے بچھڑے خون کے رشتے وہ آپ کی ماں وہ آپ کا باپ وہ بیٹا وہ بھائی جس کی ایک جھلک دیکھنے کی دنیا میں ٓآپ دعائیں کیا کرتے تھے۔جب اچانک سے نمودار ہوں گے تو آپ کی خوشی کا کیا عالم ہوگا۔
زرا محسوس کیجیے جب آپ انواع و اقسام کے کھانے رکھے ایک ساتھ پہلا کھانا تناول فرمائیں گے۔ہر لقمہ اپنی مثال آپ ہوگا اوپر سے ملن کی گھڑی جو ہر لطف کو دوبالا کر دے گی۔آپ کو اللہ کے وعدوں اور نعمتوں کی یاد دہانی پہ حقیقی معنوں میں اعتبا ر آ جاۓ گا کہ پھر اچانک سے وہ منظر دیکھنے کو ملے گا ۔جس۔کے آگے جنت جیسی انمول جگہ بھی ہیچ ہو گی۔اور یہ وہ لمحہ ہوگا جب اللہ رب العزت جنتیوں کو اپنا دیدار کرواۓ گا۔اس لمحے کی لذت اور خوبصورتی کے آگے سب خوبصورتیاں سب منظر مانند پڑ جائیں گے۔یہ دیدار اللہ ہر مومن کو نصیب کرواۓ۔اللہ اس منظر سے کسی صاحب مسلمان کو محروم نا کرے۔۔آمین
جنت کی پہلی صبح کیسی ہوگی؟کبھی کبھی اس پہ سوچا ضرور کریں ہو سکے تو اسے میڈیٹیشن کا حصہ بنائیں۔اپنے ابدی کا گھر کا تصور کریں جو ہمیشہ کے لیے آپ کا ہوگا۔جہاں سے کبھی نکلنا نا ہوگا۔جو صرف اور صرف آپ کی ملکیت ہوگا۔جہاں زندگی ہوگی ۔عیش و۔عشرت سے مزین وہ سب جو انسانی آنکھ نے کبھی دیکھا نا ہوگا۔