508

حق مہر میں قرآن ایک عظیم روایت

تحریر شئیر کریں

حق مہر میں قرآن ایک عظیم روایت

حق مہر میں قرآن۔۔۔ایک خوبصورت روایت کا آغاز ہے جو کہ حال ہی میں پاکستان میں رونما ہوا۔جمعیت کی ایک کارکن جن کا تعلق کراچی سے ہے مریم کراچی یونیورسٹی کی گولڈ میڈلسٹ جو حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھ کر پیا دیس سدھاریں ہیں۔۔جمعیت کی ایک ہونہار اور فعال کارکن جنہوں نے اپنی بیش بہا ذہانت سے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔جب شادی کا وقت آیا تب بھی سادگی اور عجزو انکساری کا دامن ہاتھ سے نا چھوڑا اور اکلوتی ہوتے ہوۓ بھی بے جا خواہشات کی زنجیر میں الجھے بغیر سرخرو ہوئیں۔

جی ہاں اسی عظیم ہستی نے اپنے نکاح کے لیے ایک عجیب خواہش کا اظہار کیا۔وہ یہ کہ حق مہر کوئی پیسے کوئی زیور نہیں بلکہ قرآن کی آیات کو سمجھ کر سنانا ہوگا۔۔۔۔الحمد للہ اس وطن کی فضاؤں میں ایسی عورتیں بھی بستی ہیں جن کی دنیا و آخرت قرآن کو پڑھنے پڑھانے میں مضمر ہے۔یہی ان کی ترقی اور فلاح کا راز بھی ہے۔

یہ عجب اور دلچسپ وعجیب شرط سن کر سب کی آنکھیں نم ہوگئیں۔جس جس نے سنا دنگ رہ گیا۔سب کے دل سے اس بیٹی کے لیے دعائیں نکلیں جس نے قرآن کو زندگی کا محور اور حرز جان بنا کر بطور حق مہر اس کا پڑھنا سنانا لکھوایا۔
صرف اسی پہ بس نہیں کیا بلکہ قرآن کی تعلیمات کا بھی اس شادی میں پورا پورا دھیان رکھا گیا۔نمودونمائش کی جگہ سادگی کو اپنایا گیا۔چاۓ اور سنیکس باکس سے مہمانوں کی تواضع کی گی۔اور شادی کو مشکل بنانے والے تمام کاموں سے اجتناب کرکے ایک اچھی اور مثالی شادی کی روایت قائم کی ۔

مریم جیسی بیٹیاں اس امت کا اصل اثاثہ ہیں۔جن کے نقش قدم پر چل کر اس امت کی تقدیر سنواری جا سکتی ہے۔حق مہر کی یہ عظیم روایت بہت خوش آئند ہے اللہ اس بیٹی کو دنیا و آخرت کی بھلائیاؔں نصیب کرے۔۔اور اس کی نسل سے ایسے لوگ پیدا کرے جو دین کو پھیلانے والے ہوں۔آمین

حق مہر میں قرآن ایک عظیم روایت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں