حمائمہ ملک با حجاب زندگی کی خواہش کر دی۔تفصیلات کے مطابق ماڈل اور اداکارہ حمائمہ ملک جو اپنی سمارٹنیس کی وجہ سے مقبول ہیں نےبا حجاب زندگی کی خواہش کا اظہار کر کے لوگوں کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا ہے۔
انسٹاگرام پر حمائمہ ملک نے نور بخاری کو حجاب گفٹ کیا جس پر نور نے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔حمائمہ کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ اللہ مجھے ہداہت بخشے اور میں ساری زندگی با حجاب گزاروں۔اداکارہ نور کے لیے انھوں نے دعا بھی دی ہے۔جو اس بات کی غمازی ہے انھیں اداکارہ نور کی نئ زندگی جو انھوں شوبز سے کنارہ کشی کر کے اختیار کی وہ پسند آ ئی ہے۔اور وہ خود بھی اس راستے کی خواہاں دکھائی دیتیں ہیں۔قلم کتاب ان کی ہدایت کے لیے تہہ دل سے دعاگو ہے۔
دوسری طرف سابقہ اداکارہ سارہ چودھری نے انسٹاگرام پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ لوگ مجھ سے راہ راست پر آنے اور ثابت قدم رہنے کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔انھوں نے کہا اس کا راز قرآن مجید فرقان حمید کی تعلیمات میں پوشیدہ ہے آپ قرآن کو ترجمہ تفسیر کے ساتھ پڑھنا سیکھ لیں آپ کو خود ہی سمجھ آجاۓ گا کہ اس بات میں کتنی سچائی ہے۔
واضح رہے اداکارہ سارہ چودھری نے ایک عشرہ قبل شوبز سے توبہ کرکے باحجاب زندگی شروع کی۔وہ شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہیں۔اپنی انسٹاگرام پر وہ اپنے خیالات سے مستفید کرتی رہتیں ہیں۔جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ مستقل مزاجی سے جنت کے راستے پر گامزن ہیں۔اور دعوت و اشاعت کا کام بھی کر ہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
☘️میری زندگی میں حجاب کی اہمیت ☘️
شوبز کے لوگوں کا راہ راست پر آنا نوجوان نسل کے لیے پیغام ہے کہ وہ جس چکاچوند کے پیچھے ایمان کی دولت لٹا کر چانس ملنے کے متمنی رہتے ہیں جب اس دنیا کے باسی اسلام کے سایے تلے پناہ لے رہے ہیں تو مطلب یہ چکاچوند یہ روشنیاں یہ گلیمر سب آنکھوں کا دھوکہ ہے۔قرآن خود کہتا ہے
ّ؟”یہ دنیا دھوکے کا سامان ہے”اصل حقیقت آخرت کے بعد کی زندگی ہے۔اس زندگی کو خوبصورت بنانے کی تمنا ہی ایک کلمہ گو کا خواب ہونا چاہیے۔