ربیع الاول کیسے منائیں؟
ربیع الاول کا مہینہ سایہ فگن ہے۔یہ مہینہ مسلمانوں کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ یی وہ مہینہ ہے جس میں آپ ﷺ دنیا میں تشریف لاۓ اور اسی مہینے میں دنیا سے تشریف لے گۓ۔اس لحاظ سے اس مہینہ سے ڈبل وابستگی پائی جاتی ہے۔قطع نظر مسالکی اختلاف کے اس مہینے کو کیسے منایا جاۓ ؟
یہ بہت اہم سوال ہے۔ہر مسلمان کو اس کا جواب معلوم ہونا چاہیے۔میں نے بہت غور و فکر کے بعد یہ اخذ کیا ہے کہ نبی کریم ﷺ سے نسبت اور محبت وہ متاع گراں ہے جس کا کوئی ثانی نہیں ہے۔آپ ﷺ کی ذات گرامی ہی تھی جنہوں نے دنیا میں جہالت و کفر کی تاریکیوں کو دور کیا۔دنیا آپ ﷺ کا یہ احسان کبھی نا بھلا پاۓ گی۔اپنے تو اپنے غیر بھی آپ ﷺ کے اس عظیم کامیابی کو تسلیم کرتی ہے۔اللہ تعالی نے اس عظیم ہستی کی پیروی کو اپنی پیروی قرار دیا ہے کیونکہ آپ ﷺ چلتا پھرتا قرآن تھے۔سید قطب شہید لکھتے ہیں کہ ایک قرآن نازل ہو رہا تھا اور ایک مدینہ کی گلیوں میں چل پھر رہا تھا۔اتنی عظیم ذات سے نسبت کوئی معمولی بات نہیں۔آپ ﷺ کی ذات سے محبت سے کوئی انکار نہین۔یہ وہ نقط ہے جہاں آ کے تمام مسالک اکٹھے ہو جاتے ہیں۔کیونکہ آپ ﷺ سے محبت ہی نجات کی راہ ہے۔
حضرت عمر ؓ رسالت مآب ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوۓ فرمایا یارسول اللہ ﷺ میں آپ سے محبت کرتا ہوں ،آپ ﷺ نے فرمایا اپنی جان سے بھی زیادہ ،حضرت عمر نے فرمایا نہیں۔ آپ ﷺ نے فرمایا عمر تیرا ایمان مکمل نہیں۔جب تک میں تجھے تیری ہر چیز سے زیادہ عزیز نہ ہو جاؤں تمہارا ایمان مکمل نہیں ہو سکتا۔یہ حضرت عمر جیسی ہستی کو کہہ دیا گیا ہے۔اس پیمانے کو زرا اپنے اوپر اپلائی کر کے دیکھیں کہ ہم کہاں کھڑے ہیں؟
اس محبت کو جو ہم سب کی زاد راہ ہے۔ہم سب کے ایمان کی ضامن ہے اس کو خراج تحسن پیش کر نے کے لیے ہر فرقے کا مختلف طریقہ ہے۔مگر پڑھے لوگوں کا طریقہ وہ نہیں ہوتا جو عام طبقے کا ہوتا ہے۔محبت کے دعویدار سبھی ہیں مگر محبت کو اپنے طریقے سے نہیں بلکہ نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق منائیں گے تو بات بنے گی۔
سب سے عظیم مقصد اتباع رسول ﷺ ہے جس سے یہ امت دور جا چکی ہے۔نام لینے سے بات نہیں بنے گی۔نعتیں پڑھیے ضرور پڑھیے مگر نعت جب تک بنیں گے نہیں کام نہیں بنے گا۔تو کیوں نا اس ربیع الاول کو نبی کریم ﷺ کی اتباع کے لیے مخصوص کریں۔اس مقصد کے لیے انکی سیرت کا مطالعہ ناگزیر ہے۔آپ ﷺ کی ذات گرامی کو کھنگالیے دیکھیے ان کے شب وروز کس طرح گزرتے تھے۔ایک کتاب ہے”دن اور رات میں ہزار سے زیادہ سنتیں”اس کتاب میں نبی کریم ﷺ کے شب وروز کا بتایا گیا ہے کہ آپ ﷺ کس طرح گزارتے تھے۔یہ عربی کتاب کا اردو ترجمہ ہے۔اس کتاب کو پڑھیے۔اور اپنا جائزہ لیجیے کہ ہمارا طرز عمل سنت رسول کے مطابق ہے۔اور اپنے آپ کو آپﷺ کی سیرت کے مطابق ڈھالتے جائیے۔
ایک اور انگریزی کتاب ہے
a day with Prophet
یعنی نبی کریم ﷺ کے ساتھ دن گزاریے۔یہ کتاب ایک انگریز نے لکھی ہے۔ہے نا حیرت کی بات؟ان دونوں کتابوں کا مطالعہ کریں اور اپنے آپ کو اتباع رسول میں ڈھالیں۔یہی ربیع الاول کا حقیقی مقصد ہے اور یہی ہمارا زاد راہ بھی بنے گا۔
عمل سے بنتی ہے یہ دنیا جنت بھی جہنم بھی،بغیر عمل کے کچھ ہاتھ نہیں آۓ گا۔قرآن جگہ جگہ یعملون کی بات کرتا ہے۔