شکر کیوں ضروری ہے؟جانیے قلم کتاب پر
شکرگزاری نہ کرنے کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اللہ کی دی ہوئی بڑی سے بڑی نعمت کو بھی ہم اپنا حق سمجھ لیتے ہیں
ہر چیز کو اسکا احسان سمجھیں تو شکوہ کرنے کا موقع ہی نہ آئے۔
امن کے ساتھ صبح کرتے ہیں اور روز کا کھانا مل جاتا ہے
تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آج ایسا بھی کوئی ہو گا جسکے گھر پر ڈاکہ پڑا ہو، بم گرا ہو، جسکو نہ پتہ ہو کہ آج کھانا ملے گا یا فاقہ ہوگا۔
آسمان کی محفوظ چھت ہے تو کبھی خیال نہیں آئے کہ یہ اللہ ہے جو اسکو ہم پر گرنے سے روکے ہوئے ہے۔
جن چیزوں کو ہم بہت نارمل اور اپنا حق اور کمال سمجھے ہوتے ہیں انکی حقیقت کو سمجھیں تو شکر ادا کرپائیں گے۔*
کوئی پریشانی آئے تب بھی شکر ادا کریں کہ اتنے سال سے اسکا سامنا نہیں تھا۔*
◇صحت اب خراب ہے سالوں ٹھیک تھی۔
◇کوئی عزیز جو چلا گیا اسکے ساتھ اتنا وقت گزارا بھی تھا۔
اللہ کے شکرگزار بندوں سے سیکھیں۔*
ہماری ماں حضرت حاجرہ عہ سے۔ جنکو اپنے شوہر، گھر، محفوظ مقام سے دوری اور اپنے بچے کی تکلیف برداشت کرنی پڑی۔
لیکن یہی کہا کہ اللہ کی مرضی یہی ہے تو وہ ہمیں کبھی ضائع نہ کرے گا۔
حضرت ابراھیم عہ نے بیٹے کو ایسے قربان کردیا گویا کہ ان کا تھا ہی نہیں۔ اللہ ہی کا تھا۔
یہی ہے شکرگزاری۔ کہ ہر نعمت استعمال بھی اللہ کے راستے میں ہو۔ ورنہ زبان سے کہنے کا فائدہ نہیں۔*
ذوالحجہ کے بہترین دنوں میں دل کی گہرائی سے اللہ کی کبریائی اور تعریف اور شکر بیان کریں۔
اللہ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں شکرگزار بنائے۔ شکر کی اور اسکی تعریف کے گن گانے کی توفیق اس سے مانگیں۔
اسی طرح ناشکری سے بچنے کی دعا مانگیں۔
شکر کیوں ضروری ہے؟جان لینے کے بعد شکربنتا ہے