محمد عثمان خاں پیسشے کے اعتبار سے موٹیویشنل سپیکر ہیں جو فکر آخرت سے لبریز گفتگو کا فن جانتے ہیں ۔بہت کم موٹیویشنل سپیکر ہیں جن کی گفتگو کا بنیادی نقط دولت اور دنیاوی زندگی کی بہتری کی بجاۓ فکر آخرت ہوتا ہے۔محمد عثمان خاں انہی میں سے ایک ہیں۔لاہور میں اچھرہ کے قریب act کے نام سے ادارہ چلا رہے ہیں جہاں نوجوان نسل کو آن لائن ارننگ کے حوالے سے کورسز کرواۓ جاتے ہیں۔
بے مقصدیت اور زہنی انتشار کے اس دور میں وہ لوگ مینارہ نور ہیں جو دوسروں کو جہالت سے نکال کر روشنی کا راستہ دکھا رہے ہیں۔ایسے ہی لوگوں کی معاشرے کو اشد ضرورت ہے۔
محمد عثمان خان کا یوٹیوب چینل بھی ہے جہاں وہ اپنی ویڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں۔ذہانت متانت اور گفتگو کا ہنر رکھتے ہیں۔میرا ان سے تعارف act میں ہوا۔جہاں میں نے آن لائن ارننگ پہ کورس جوائن کیا تھا۔
حال ہی میں ان کی ویڈیو مقصد حیات سنی،جس سے بہت متاثر ہوئی۔یہ کون لوگ ہیں جو روحانیت اور سائیکالوجی کو ملاکر ایک ماڈرن کمبنیشن کے ساتھ جدید نسل کو راہ راست دکھا رہے ہیں۔یقینا ایسے ہی لوگوں کی معاشرے کو ضرورت ہے۔میں نے ان کی اس ویڈیو پہ باقاعدہ نوٹس لیے ہیں۔سیکھا ہے۔کہ اپنے اعضاء کو کیسے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے لیے تیار کرنا ہیں۔
ہمارے اردگرد بہت سے موٹیویشنل سپیکرز موجود ہیں۔مگر کچھ لوگ اپنی منفرد فکر اور اسلوب کی وجہ سے دوسروں سے مختلف ہی نہیں ممتاز ہوتے ہیں۔محمد عثمان خان کا شمار بھی انہی لوگوں میں ہوتا ہے۔۔محمد عثمان خان بیسٹ موٹیویشنل سپیکر ہیں۔کشمیر کی زرخیز سرزمین سے تعلق رکھتے ہیں۔پڑھے لکھے اور مثبت طرزفکر کے حامل ہیں۔انکے یوٹیوب چینل پہ رمضان کے حوالے سے منفرد ویڈیوز موجود ہیں۔جن کے ویوز اتنے نہیں جتنا کہ ہونے چاہیے میری تحریر کا مقصد ویوز لینا نہیں۔آپ لوگوں کی توجہ دلانا مقصود ہے کہ سیلف گرومنگ کے لیے ان کی ویڈیو مقصد حیات 2 میں جو طریقہ کار بتایا گیا ہے اس سے بہتر اور اچھا طریقہ شاید ہی کوئی ہو۔اسے سنے اور اپنی زندگی پہ اپلائی کریں۔یہ آپ کی آخرت ہی نہیں دنیا بھی سنوار دے گا۔اللہ ہمیں سیدھے راستے پہ چلنے والا اور اس پہ استقامت عطا فرماۓ۔
ویڈیو کے لیے لنک پہ کلک کریں
https://youtu.be/4el4B1pDvDM