میرے اللہ میں اب بہت ہی زیادہ تھک گئی ہوں۔۔۔!!!
سمجھ نہیں آتا کہ روں یا چیخوں کیا جواز پیش کروں کیا بتاؤں آپ کو
میرے اللہ میں ہارنے لگی ہوں
اپنے نفس کی خواہشات پوری کر کر کے
میرا دل اب درد سے پھٹنے کے قریب ہیں
میں چیخ چیخ کر رونا چاہتی ہوں
میں آپ کو بتانا چاہتی ہوں آج بھی میں نے ایک وعدہ توڑ دیا
اب تو اپنے وعدوں پر بھی اعتبار نہیں رہا
کیسے بچاؤ خود کو ان سب سے
اللہ فتنے بڑھتے جا رہے ہیں ہیں
گناہ کی دعوت قدم قدم پر ہے
یہ میرے قدم جکڑنے لگے ہیں کچھ پل ایمان کے گزرتے ہیں تو کچھ وقت گناہوں کی نظر ہو جاتے ہیں
اللہ اب خود سے بھاگنے کا دل کرنے لگا ہے
کیونکہ وعدہ توڑتوڑ کر تھک گئی ہو ں
بار بار ایک ہی غلطی دہرانے لگی ہوں
اللہ میں کیسے بڑھوں آپ کی جانب یہ ابلیس مجھے روکتا ہے
یہ مجھے آپ سے دور کر دیتا ہے
یہ ایسے بہکاتا ہے اللہ!
میں مان جاتی ہوں اس کی بات اللہ!
میں مان جاتی ہوں اس کی بات اللہ!
میں پھر سے وعدہ توڑ دیتی ہوں
اللہ میں تو قرآن کی طالبہ ہوں نا !
میں تو صراط المستقیم کی راہی ہوں نا!
میری منزل تو آخرت ہے نا! اللہ دیکھیں نا میں قرآن کی طالبہ ہو کر صراط المستقیم کی راہی ہوکر ڈرامے دیکھنے لگی ہوں
اہ میرے اللہ!!!
میں اپنی روح کو پھر سے رلانے لگی ہوں
اللہ آپ مجھے دیکھیے نہ
میری ان آنکھوں میں اب آنسوں ہیں
میں نے آنکھوں سے نافرمانی کر کے آ رہی ہوں
میں اب ان انکھوں سے قرآن کو کیسے دیکھوں گی
اللہ میں ان آنکھوں کو سجدے کی جگہ کیسے متوجہ کروں گی
میں تو قرآن کی طالبہ ہوں نا
میری انجواے منٹ تو صحابہ کی زندگی ہونی چاہیے تھی
مجھے تو انکی زندگی سے سیکھنا تھا
مجھے تو اس وقت کو کتابوں کی نظر کرناتھا
مجھے تو ان سے صراط مستقیم پر چلنا سیکھنا تھا
اللہ میں وقت کہاں لگا آئی ہوں
میرے اللہ میں وعدہ توڑ آئی ہوں
کیوں کہ قرآن پڑھنے والے “ڈرامے “نہیں دیکھتے
وہ وقت ضائع نہیں کرتے
اللہ مجھے تو وقت نکال کر کر تدبر پر لگانا تھا
اللہ میں اسے ڈرامے پر لگا آئی ہو ں
میں پھر سے وعدہ توڑ آئی ہوں
اللہ میں پھرسے روح کو زخمی کر کے آئی ہوں
اللہ میں آپ کے پاس سسکتی روح لے کر آئی ہوں
یہ بہت رو رہی ہے اللہ
اللہ میں اسے چپ نہیں کرا پا رہی ہوں
اللہ یہ اندر بہت چیخ ہ رہی ہے ہ میں اسے خاموش نہیں کر اپا رہی ہوں
اللہ یہ زخمی ہوگئی ہے ان ڈراموں کو دیکھ دیکھ کر
کر
اللہ میں اس پر مرہم نہیں کر پا رہی ہوں
اللہ میری روح تڑپ رہی ہے ہے
کیونکہ میری ان آنکھوں نے تو نامحرم کو دیکھنا چھوڑ دیا تھا مگر آج یہ ان ڈراموں کے نا محرموں کو کو دیکھ کر آئی ہیں
میرے اللہ میری آنکھیں آنکھیں بہہ رہیں ہیں ا
للہ میری آنکھیں اپ کی محبت میں روتیں ہیں
آج یہ محرم کو دیکھنے کے غم میں رو رہیں ہیں
میرےجسم کا ہرعضو گناہوں کے غم میں چیخ رہا ہے
میرے اللہ مجھے بچا لیجئے اس فتنے کے دور میں
مجھےروک لیجئے ان گناہوں کی طرف بڑھنے سے
میں اور میری روح اب تکھنے لگی ہے ان گناہوں سے
مجھے اپنی رحمت کی آغوش میں لے لیجئے
میرے اللہ اس زخمی روح کی مرہم کر دیجئے
میری ان گناہ میں ڈوبی آنکھوں کو معاف کر دیجیے
مجھے ایک بار پھر سے استقامت دے دیجئے
میرے اللہ جب ابلیس دعوت گناہ دے تب آپ
میرے قدموں کو جما دیجئے گا تاکہ کہ میں بڑھ نہ سکوں
میرے اللہ مجھے معاف کر دیجیے !
!میرے اللہ میری توبہ قبول کر لیجیے
میرے اللہ میں اب بہت تھک چکی ہوں