نپو الیکڑک سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نامی کمپنی ایک دلچسپ و عجیب قانون متعارف کروایا ہے۔جس کے تحت وہ ملازمین جو ایک سے زیادہ بار واش روم کارخ کریں گے۔انھیں بیس یورو یعنی پانچ سو پاکستانی جرمانہ ادا کرنا ہوگے۔
کمپنی نے ملازمین پر الزام عائد کیا ہے کہ ملازمین واش روم جا کر موبائل استعمال کرتے اور کام سے جان چھڑاتے ہیں۔
کمپنی کے اس اقدام پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔بعض لوگوں کے مطابق یہ کام چوروں کو سبق سکھانے کا اچھا طریقہ ہے جبکہ بعض لوگوں کے مطابق کمپنی کا یہ اقدام درست نہیں تمام ملازمین کام چور اور ہڈ حرام نہیں ہوتے۔اس لیے سب کو ایک ہی قطار میں رکھنا ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔
تاہم وہ ملازمین جو کمپنی کے بڑے عہدیدار سے پوچھ کر جائیں گے وہ اس جرمانے سے مبرا ہوں گے۔
چینی کمپنی نے ملازمین کے دوسری بار واش روم جانے پر جرمانہ عائد کر دیا