چیونگم کے حیرت انگیز فوائد
چیونگم چبانا فائدہ مند:
ہم سب نے بچپن سے ہی چیونگم یعنی ببل گم کھانے پر ڈانٹ سنی ہوگی۔ اور خود بھی بچوں کو منع کرتے ہونگے۔ کیونکہ بظاہر چیونگم ایک فضول چیز ہے جس کے کوئی فوائد نظر نہیں آتے بس ایک ذائقہ ہوتا ہے جو چبانے سے ختم ہوجاتا ہے۔ مگر آج آپ دیکھیں گے کہ چیونگم جو بظاہر ایک فضول چیز ہے وہ ہمارے ذہن کے لئے کتنی فائدہ مند ہے۔
یادداشت تیز کرتی ہے
ریسرچ سے یہ ثابت ہوا ہے کہ چیونگم جتنی دیر ہمارے منہ میں ہتی ہے جتنی دیر ہم اسے چباتے ہیں ہماری میموری بھی اتنی دیر ایکٹیو رہتی ہے اور شارٹ ٹرم میموری اور لانگ ٹرم میموری ہمارے ذہن میں محفوظ رہتی ہیں۔ اگر آپ کوئی سبق پڑھ رہے ہیں تو چیونگم کا اس وقت چبانا آپ کے لئے بہت مفید ہوسکتا ہے۔ جو آپ یاد کر رہے ہونگے وہ آپ کے ببل چبانے کی وجہ سے آپ کی یادااشت میں دیر تک کے لئے محفوظ ہوجائے گا۔
ذہنی دباو سے بچاتی ہے
چیونگم کا ایک بڑا فائدہ یہ ہے کہ اسے چباتے رہنے سے آپ کا سٹریس ریلیز ہوتا ہے۔ یہ بات بھی ریسرچ سے ثابت ہے کہ آپ کا منہ چیونگم کے ساتھ جتنی دیر حرکت کرتا رہتا ہے آپ ذہنی طور پر ریلکس ہورہے ہوتے ہیں کیونکہ آپ کی ٹینشن اور ساری تھکن چیونگم چبانے سے ختم ہوتی ہے۔ ایک سٹدی کے مطابق لوگوں پر جب ریسرچ کیا گیا ۔
کہ سٹریس اور ڈیپریشن جیسی بیماری کی شکایت والے لوگوں کو چیونگم چبانے کی لئے دی گئی۔ تو حیران کن طور پر دو ہفتوں تک روزانہ دو بار چیونگم چبانے سے مریضوں میں بے چینی، ڈپریشن، تھکاوٹ اور دیگر ذہنی امراض میں کمی آئی۔
ذہن تیز ہونا
اسی طرح یہ بھی ریسرچ کیا گیا کہ چیونگم کے دیر تک چبانے سے ذہن تیز ہوتا ہے۔ نیند تھکاوٹ غائب ہوتی ہے اور طبیعت میں چستی محسوس ہوتی ہے۔ اس پر بھی سٹدی کی گئی کہ آدھے بچوں کو ایکٹیویٹی دی گئی اور اس دوران انہیں چبانے کے لئے ببل گم دیا گیا۔ نتیجے میں وہ بچے ایکٹیویٹی کو صحیح طور پر انجام دے سکے جو ببل چباتے رہے۔
ذہن کا یکجا ہونا
اسی دوران سٹڈی میں یہ بھی دیکھا گیا کہ کچگ بچوں کو شور والی جگہ میں ایکٹیوٹی کرنے دی گئی جہاں ڈسٹربنس تھی آدھے بچوں کو چیونگم دی گئی۔ اور نتیجہ یہ دیکھا کہ ببل گم چبانے والے اپنے کام پر فوکس کر رہے ہیں۔ چیونگم چبانے کا ایک یہ بھہی فائدہ ہے کہ آپ کا ذہن ادھر ادھر نہیں بھٹکتا بلکہ آپ اپنے کام میں فوکس رکھتے ہیں۔
چیونگم کے حیرت انگیز فوائد