833

سورہ فاتحہ حیران کر دینے والی

تحریر شئیر کریں

سورہ فاتحہ حیران کر دینے والی

سورتہ فاتحہ متحیر کر دینے والی سورت ہے۔صرف سات آیات میں پورے قرآن کا خلاصہ بیان کر دیا گیا ہے اتنے مختصر انداز میں دریا کو کوزے میں بند کرنا یقینا اس علیم اور حکیم کا کام ہی ہو سکتا ہے۔
یہ الفاتحہ اس لیے ہے کہ یہ قرآن کا آغاز ہے۔یہ الحمد ہے۔یہ رقیہ ہے۔جس کے دم کرنے سے ہر زہر کا تریاق اس کے اندر چھپا دیا گیا ہے۔یہ ام القرآن ہے اور یہ “دعا” بھی ہے۔ہر دعا کا ابتدائیہ ۔۔۔اتنا جامع اتنا مکمل کہ خود خالق ہر لفظ پہ جواب سے نوازے اور قبولیت سے بھی ۔اس سے بہتر دعا کوئی اور ہو نہیں سکتی۔سورہ فاتحہ خزانہ یے ان گنت علوم و معارف کا۔علماء نے اس کی تفسیر پہ کتابوں کی کتابیں رقم کی ہیں۔ا یہ اورہ صلاتہ ہے۔جس کے بغیر نماز نہیں ہوتی۔یہ واحد سورتہ ہے جسے روزانہ سیکنکڑوں بار پڑھنا فرض قرار دیا گیا ۔
مجھے اس سورت کی جو خاص الخاص چیز انساپائر کرتی

یہ بھی پڑھیے

سورہ کہف،ایمان اور کروناوائرس

ہے وہ اس کا اللہ رب العزت سے کنیکشن ہے۔جب پڑھنے والا اسے پڑھتا ہے تو سننے والا اس کے یر لفظ پہ جواب دیتا ہے اور جب بندہ ہدایت مانگتا ہے تو اللہ اسے پھرہدایت جیسی دولت نواز کے رہتا ہے اور یہ واحد دعا ہے اگر سچے دل سے مانگی جاۓ تو کبھی رد نہیں ہوگی۔۔یہ الرحمن کا وعدہ ہے۔جس کے سہارے ہماری دنیا قائم ہے۔یہ الرحیم کا وعدہ ہے جس کے سہارے کے لیے ہم آخرت میں اس کے محتاج ہیں۔اس دنیا سے اس دنیا میں لے جانے والا وہی مالک یوم الدین بھی ہے۔جب ہماری دنیا اور آخرت کے سارے کام اسی کے محتاج تو پھر ہم اس کے غلام اور وہ ہمارا اصل حقیقی آقا۔۔ ایاک نعبد
جب یہ طے ہوگیا کہ اسی کے غلام ہیں تو پھر جھکنا بھی اسی کے سامنے ہے یہ بھی طے ہے۔ایاک نستعین


اللہ پکار لگاتا ہے مانگو کیا چاہیے۔بندہ عاجز کمزور اور ناتواں پکار اٹھتا ہے ۔اللہ صرف تو چاہیے۔۔جسے تو مل گیا اسے کل جہاں مل گیا۔وہ شہنشاہوں کا شہنشاہ پھر نوازتا ہے۔اھدنا الصراط المستقیم کی پکار پہ کن کہتا ہے۔اور ہمیشہ کے لیے نیک اور انعام یافتہ لوگوں کا ساتھ لکھ کر گمراہ اور بھٹکے ہوۓ لوگوں سے ہمیشہ کے لیے نجات دے دیتا ہے۔جسے ہدایت مل جاۓ وہی ہدایت یافتہ۔۔وہی انعام یافتہ وہی اللہ کی جنتوں اس کے باغوں کا جانشین ۔۔۔۔
الغرض یہ سورت وہ انمول خزانہ ہے جو اس امت کے حصے میں آیا۔یہ وہ قفل ہے جسے جس ضرورت پہ لگایا جاۓ وہ کھل جا ۓ گی شفاء مامگے گے تو شفاء اور ہدایت مانگے گے تو ہدایت۔ الغرض دنیا اور آخرت کی بھلائیاں اس میں مضمر ہیں۔

سورہ فاتحہ حیران کر دینے والی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں