470

قرآن کے انتیسویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے انتیسویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے

Para # 29
Dawrah e Qur’an
Scholar Nighat Hashmi

_اہم نکات*
١. زندگی اور موت عطا کرنے کا مقصد
٢. قیامت برحق ہے
٣. جہنم میں لے جانے والے اعمال
٤. جنات کا قرآن کی تلاوت سن کر ایمان لانا
٥. انسان کی پیدائش میں غوروفکر کرنے والے کے لیے نشانیاں
٦. متقیوں اور مجرموں کا انجام

سورۃ الملک
▪️قرآن کریم میں تیس آیتوں کی ایک سورت ہے جو اپنے پڑھنے والوں کی سفارش کرے گی حتیٰ کہ اسے بخش دیا جاۓ گا وہ سورت تبارک الذی بیدہ الملک ہے۔۔
▪️رسول اللہ اس وقت تک سوتے نہیں تھے جب تک سورۃ السجدہ اور سورۃ الملک کی تلاوت نہیں کر لیتے تھے۔۔

زندگی اور موت
کھبی وہ وقت تھا زندگی کے بارے میں سوچا بھی نہیں جا سکتا تھا۔ کھبی ایسا وقت تھا کہ موت بھی نہیں تھی۔۔ اللہ تعالیٰ نے یہ زندگی دی ہے۔۔ اللہ تعالیٰ نے زندگی اور موت اس لیے دی تاکہ وہ آزماۓ کون اچھے اعمال کرتا ہے۔۔

سورۃ القلم
رسول اللہ نے فرمایا : سب سے پہلی چیز جو اللہ تعالیٰ نے پیدا فرمائی وہ قلم ہے پھر اسے حکم دیا لکھ تو اس نے ہر وہ چیز لکھ دی جو اذل سے ابد تک ہر چیز لکھ دی۔۔

قلم اور اصحاب قلم کی کتنی اہمیت ہے۔ اللہ تعالٰی کو ان کا کردار کتنا محبوب ہے۔۔

سورۃ الحاقہ
الحاقہ قیامت کا ایک نام ہے جو حق ہے۔۔

اللہ تعالیٰ نے انسان کے علم کی نفی کی ہے کیونکہ اس نے قیامت کی ہولناکیوں کو نہیں دیکھا وہ اس کے لیے غیب ہے۔ اللہ تعالیٰ نے توجہ دلائی ہے کہ یہ واقعہ ثابت شدہ ہے اور انسان کے علم سے باہر ہے۔۔

نامہ اعمال
▪️جس کا نامہ اعمال دائیں ہاتھ میں دیا جائے گا وہ سب سے کہے گا دیکھوں تو سہی میرا نامہ اعمال اس سے روشنی پھوٹ رہی ہے اور اس میں گناہ نہیں ہے۔۔ اسے جنت میں داخل کر دیا جاۓ گا کیونکہ وہ آخرت پر یقین رکھتا تھا۔۔
▪️جس کا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں دیا گیا وہ کہے گا کاش مجھے اعمال نامہ نہ دیا جاتا۔۔
اسے جہنم میں ڈال دیا جاۓ گا کیونکہ وہ آخرت پر یقین نہیں رکھتا تھا۔۔

سورۃ المعارج

انسان کم ہمت پیدا کیا گیا ہے
تکلیف کے موقع پر گھبرا جاتا ہے کہ یہ تکلیف اب ختم نہیں ہونے والی۔ حالانکہ اس موقع پر صبر کرنا مطلوب ہوتا ہے۔۔

سورۃ نوح
سیدنا نوح نے اپنی قوم کو 950 سال اللہ تعالیٰ کے دین کی دعوت دی مگر انھوں نے جھٹلا دیا۔۔

نوح علیہ السلام کی دعا
نوح علیہ السلام کی دعا ہے کہ یا اللہ مومنوں کو بخش دینا۔
ایمان والی زندگی گزارنے کے لیے:
▪️نیک لوگوں کی صحبت اختیار کریں۔۔
▪️ان لوگوں کی پیروی نہ کریں جن میں تقویٰ نہیں۔۔

سورۃ الجن
جنات نے جب غور وفکر سے قرآن سنا تو وہ ایمان لے آئے۔ ان میں تبدیلی آ گئی۔۔
توجہ سے سننے کی وجہ سے دلوں پر اثر ہوتا ہے اور پھر تاثر دیا جاتا ہے۔ جیسے جنات نے دیا تھا کہ ہم اپنے رب کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرائیں گے ۔

اپنا جائزہ لیں قرآن سننے پر جنات کی فکر میں جو تبدیلی آئی تھی کیا ہماری فکر میں آئی ہے!!

سورۃ المزمل
یہ سورت بلکل ابتدائی نازل ہونے والی سورت ہے۔۔
قیام کرنے کا حکم
رسول اللہ کو رات کو قیام کرنے کا حکم اس لیے دیا گیا کیونکہ ساری رات جاگنا نفس پر بھاری ہوتا ہے، قیام سے بوجھ برداشت کرنے کی عادت پڑتی ہے۔۔ قرآن کا کام سر انجام دینا آسان نہیں ہوتا۔۔

دعوت کے میدان میں بہت مشکلات face کرنی پڑتی ہیں اور اس میں صبر کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔۔

سورۃ المدثر
رسول اللہ کو پیغام پہنچانے، اپنے رب کی تسبیح بیان کرنے، کپڑوں کو پاک رکھنے اور صبر کرنے کا حکم دیا گیا۔۔

جہنمیوں کے جہنم میں جانے کی وجوہات
ایک وجہ نماز کا نہ پڑھنا اور دوسری وجہ مسکینوں کو کھانا نہ کھلانا ہے۔۔

سورۃ القیامہ
دنیا میں ان کا نفس ملامت کرتا ہے جن کے نفس زندہ ہوتے ہیں۔ آخرت میں ہر شخص ملامت کرے گا۔۔
اگر حساب کا خوف نہ ہو تو ملامت کیسی!!

سورۃ الدھر
اس سورت کا ایک نام الانسان بھی ہے
اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کے بارے میں اور انسان کی پیدائش پر توجہ دلائی ہے کہ اب انسان پر انحصار کرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے یا اس کی ناشکری کرتا ہے۔۔

سورۃ المرسلات
قیامت کے دن جھٹلانے والوں کے لیے بہت تباہی ہے۔۔

  • ہم كيا کریں ؟*
    قرآن کے انتیسویں پارے کے اہم نکات ، اس يقين کے ساتھ قرآن كو پڑهنا،سننا اور سیکھنا ہے كہ یہ وه رسى ہے جو مجھے اللہ تعالى سے جوڑ دے گى اور میرے ليے نجات كا سبب ہو گى.. بلا ضرورت خرچ کرنے سے اپنے آپ كو بچانا ہے.. اللہ تعالى كى راه میں صدقہ كر کے خود كو قبر اور قیامت كى گرمى سے بچانا ہے..
    ان شاء اللہ

قرآن اللہ سے جوڑ دینے والی کتاب ہے۔قرآن کے انتیسویں پارے کے اہم نکات پڑھیے اور اللہ سے جڑ جائیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں