460

قرآن کے بیسویں پارے کے اہم نکات

تحریر شئیر کریں

قرآن کے بیسویں پارے کے اہم نکات ملاحظ کیجیے

Para # 20
Dawrah e Qur’an #2021
Scholar Nighat Hashmi

اہم نکات

.آخرت پر کئے جانے والے اعتراضات
.قیامت کے مناظر
حضرت موسی علیہ السلام کے حالات زندگی
قرآن کی دعوت کو قبول کرنے والے اور رد کرنےوالے
.ایمان اور آزمائش
حضرت نوح علیہ السلام اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی دعوت
٧.دعوت اسلامی کی مشکلات اور رکاوٹیں

سورۃ النمل

دابة الارض
قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے کہ زمین سے ایک جانور نکلے گا جو لوگوں کی پیشانیوں پر نشان لگائے گا اور لوگوں سے کلام کرے گا۔۔

جو شخص نیکی لائے گا تواسے گھبراہٹ سے بچا لیا جاۓ گا۔۔
اپنے اعمال کا جائزہ اپنی گھبراہٹ سے لیں

اگر آپ اپنے رب سے امید نہیں باندھیں گے تو دوسروں کو کیسے امید دلائیں گے؟
امید کے روشن چراغ بن جائیں۔۔

*سورۃ القصص

سیدنا ابراہیم کی طرف سے یہ خوشخبری چلی آ رہی تھی کہ مصر میں ایک بچہ پیدا ہو گا جس کے ہاتھوں مصر کی سلطنت تباہ ہو جاے گی۔۔
قبطیوں نے بنی اسرائیل سے سن کر فرعون کو آگاہ کیا جس پر اس نے بنی اسرائیل کے بچے قتل کرنا شروع کر دیے۔۔

موسیٰ علیہ السلام نے مدین میں دو خواتین کی help کی اللہ نے ان خواتین کی حیا اور modesty کا تذکرہ کیا ہے۔۔ کیونکہ حیا ہی عورت کا اصل زیور ہے۔۔
انھوں نے اپنے والد سے موسیٰ علیہ السلام کی جن qualities کا ذکر کیا تھا وہ قوت اور ایمانداری تھی۔۔

طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر ہے۔

تجھے اس قوم نے پالا ہے آغوش محبت میں
کچل ڈالا تھا جس نے پاؤں میں تاج سردارا

اللہ تعالیٰ نے قارون کے کفر اور سرکشی کا تذکرہ اہل قریش کی تشبیہ کے لیے کیا ہے جنھوں نے اپنی دولت اور سرداری ضائع ہونے کے خوف سے رسول اللہ پر ایمان لانے سے انکار کر دیا تھا۔۔

اللہ تعالیٰ نے لوگوں کو مال تو دیا ہے لیکن اتنی دانش نہیں دی کہ آخرت کی بھلائی کے لیے استعمال کر لیں۔۔
کتنا کھا لیں گے؟
کتنا پہن لیں گے؟
کتنا کچھ استعمال کر لیں گے؟
ہم ایک حد تک استعمال کرسکتے ہیں۔(limited use)

اپنا مال آنے والے کل کے لیے لگا لیں۔ کل اللہ کے ہاں اسے موجود پائیں گے۔۔

ہمارا مشن قرآن پہنچانا ہے اس لے لیے مال لگانے والے بن جائیں۔۔

روزی میں وسعت اور تنگی نیک بختی اور بد بختی کی دلیل نہیں ہے۔ نیک بختی کی دلیل دین کی سمجھ ہے۔۔

دین کی سمجھ کے لیے دعائیں کرنی ہیں ان شاءاللہ

سورۃ العنکبوت

یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ آپ رب کے راستے پر آئیں اور کوئی آزمائش بھی نہ ہو

اللہ تعالیٰ آزمائش میں ڈالتے ہیں تاکہ کھڑے اور کھوٹے کی پہچان ہوجائے۔

مشکل حالت میں ہی مومن اور منافق کا پتہ چلتا ہے۔

جن لوگوں نے اللہ کے سوا معبود بنا رکھے ہیں ان کی مثال مکڑی جیسی ہے جو سب سے کمزور گھر بناتی ہے۔۔۔

شرک اور باطل کے افکار کا جال مکڑی کے گھر جیسا ہے جیسے آپ جالا اتار دیتے ہیں اتنی ہی تیزی سے باطل بھی life styleختم ہو سکتا ہے۔ کوشش تو کریں۔

*ہم کیا کریں؟

للہ تعالی کی صفات پر غور و فکر کرنا ہے
قرآن پڑھ کر سناناہے
خواہشات کی پیروی سے بچناہے
شکر ادا کرناہے
اللہ تعالی کے رزق سے آخرت تلاش کرناہے
اللہ تعالی سے ڈر کر رہناہے
للہ تعالی کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا۔ ان شاءاللہ

قرآن کے بیسویں پارے کے اہم نکات پڑھ کر ازبر کیجیے۔اور عمل میں لا کر اپنی دنیا ہی نہیں آخرت بھی سنوارہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں