کیا سورہ یسین قرآن کا دل ہے؟
سورہ یسین مکی سورت ہے جس کی فضیلت کے حوالے سے بہت سے باتیں مشہور ہیں۔انہی میں سے ایک قرآن کا دل سورہ یسین ہے ۔امام البانی نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔اس کے علاوہ صبح کے وقت پڑھنا حاجات کے لیے یہ بھی من گھڑت روایت ہے۔کیا نبی کریم ﷺ نے کسی بھی پریشانی اور غم کے موقع پر یہ کہا کہ سورہ یسین پڑھ لو مشکل حل ہو جاۓ گی۔
ہمارے ہاں صدیوں سے دین کے نام پہ جو ہوتا رہا ہے وہی آگے نسل درنسل منتقل ہو رہا ہے ۔لیکن کیا پڑھے لکھے طبقے کے پاس اس اندھی تقلید کے علاوہ کوئی اور جواز ہے؟یقینا نہیں۔۔۔تو پھر اصل احکامات کا کھوج لگانا کس قدر ضروری ہے۔اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
کیا سورہ یسین قرآن کا دل ہے؟
فرحت ہاشمی پاکستان کی مایہ ناز سکالر ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ صرف سورہ یسین پڑھنے سے یہ نقصان ہوا ہے کہ باقی قرآن بالخصوص قدرومنزلت والی سورتیں البقرہ ، آل عمر آن،سورہ کہف وغیرہ بہت پیچھے چلیں گئیں۔مولانا ثناء اللہ مدنی جو کہ پیس چینل کے مشہور مقرر ہیں اس بات پر بارہا توجہ دلا چکے ہیں کہ قرآن کی مخصوص سورتوں کی تلاوت سے قدرومنزلت والی سورتیں جو صحیح روایات سے ثابت ہیں ان کی قدرومنزلت کم ہوئی ہے۔مخصوص سورتیں بھی پڑھیں مگر سارے قرآن کا اعادہ کریں۔یہ ازحد ضروری اور سنت رسول ﷺ ہے۔
ویسے جب چاہیں سورہ یسین پڑھیں اس کی ممانعت نہیں مگر مخصوص عقائد کے مطابق جیسا ایک بار پڑھنے سے دس بار قرآن پڑھنے کا ثواب ملتا ہے۔یہ کرنا غلط ہے۔ایک اور چیز جو ہمارے دیہی علاقے کی خواتین میں پائی جاتی ہے وہ ہے سورہ یسین کو مبین کے مطابق پڑھنا یعنی ہر مبین پہ پہنچ کے نۓ سرے سے شروع کرنا۔یہ سب خلاف شرع کام ہیں۔صحیح روایات سے ان کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔
بہت سے لوگ صرف سورہ یسین اسی لیے پڑھتے ہیں کیونکہ انھوں نے ایسی روایات سن رکھیں ہیں اور وہ اس پر جم گۓ ہیں۔جبکہ پڑھا لکھا مزاج یہ نہیں ہوتا وہ بغیر قرآن وسنت کی دلیل کے ہر بات پہ عمل نہیں کرتے۔آج کل ایسی ویب سائیٹس موجود ہیں جہاں ہر حدیث کی صحت کو چیک کیا جا سکتا ہے۔کہ وہ کس درجے کی حدیث ہے اگر اپ سمجھتے ہیں سورہ یسین کے فضائل درست ہیں تو آپ اسے چیک کر سکتے ہیں۔کوئی ایسی تفسیر جس میں احادیث کی صحت پر بھی بات کی گی ہے اس کو پڑھیں جیسا کہ تفسیر ابن کثیر۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ سورہ یسین کے اندر جو موضوعات بیان کیے گۓ ہیں وہ بہت اہم ہیں۔اپنے عقائد اور ایمان کے اعتبار سے۔اس لحاظ سے یہ قرآن کی اہم ترین سورت ہے جسے سمجھ کر ہم اپنے عقائد کی اصلاح کر سکتے ہیں۔اگر زبانی یاد کر رکھا ہے تو نماز کے اندر تلاوت کرتے رہیں۔اس کا یہ مطلب نہیں کہ سورہ یسین پڑھنی ترک کر دی جاۓ۔بالکل نہیں۔بات یہ ہو رہی کہ صحیح کیا ہے اور غلط کیا ہےاس کا علم حاصل کرنا قرآن وسنت کی رو سے بہت ضروری ہے۔
تو پھر آپ سورہ یسین کی فضیلت والی احادیث کی صحت کو کب چیک کر رہے؟؟؟؟